برطانیہ کو آج مل جائے گا نیا وزیراعظم

اگر رسی سنک وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ برطانیہ میں ہندوستانی نژاد کے پہلے وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کریں گے۔

رشی سنک اور لز ٹرس، تصویر آئی اے این ایس
رشی سنک اور لز ٹرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان آج یعنی پیر کو کیا جائے گا۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہندوستانی نژاد سابق چانسلر رشی سنک اور خارجہ سکریٹری لز ٹرس کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان برطانیہ کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے (تقریباً شام 5 بجے، آئی ایس ٹی) کیا جائے گا۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی جانب سے باضابطہ تقرری کے بعد نئے وزیر اعظم منگل کے روز اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

اگر لز ٹرس منتخب ہو گئیں تو مارگریٹ تھیچر (1979–1990) اور تھریسا مے (2016–2019) کے بعد وہ برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔ اگر رسی سنک وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ برطانیہ میں ہندوستانی نژاد کے پہلے وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کریں گے۔ لز ٹرس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخب ہوتی ہیں تو وہ اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ٹیکسوں میں کمی کا حکم جاری کریں گی۔


اس کے ساتھ ہی رسی سنک نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے، برطانیہ کی سڑکوں کو محفوظ بنانے، جرائم میں کمی اور حکومت پر اعتماد بحال کرنے جیسے کئی وعدے کئے ہیں۔ توقع ہے کہ بورس جانسن بطور وزیر اعظم اپنی آخری تقریر کریں گے۔ اس کے بعد استعفیٰ ملکہ کے حوالے کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین شائر جائیں گے، جس کے بعد ملکہ الزبتھ باضابطہ طور پر نئے وزیراعظم کا تقرر کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔