لکھنؤ کے لیوانہ ہوٹل میں لگی آگ، بچاؤ کام شروع
پولیس نے ہوٹل کے اندر پھنسے تقریباً 18 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں واقع ہوٹل لیوانہ میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق شہر کے حضرت گنج تھانہ علاقہ میں مہاتما گاندھی مارگ پر واقع ہوٹل لیوانہ میں علی الصبح آگ لگ گئی۔ اس میں کسی جانی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بہت سے بڑے کاروباری ادارے اس ہوٹل کے قریب واقع ہیں۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ پولیس نے ہوٹل کے اندر پھنسے تقریباً 18 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
