بیلاروس: طیارہ حادثہ کے بعد عائد پابندیوں کے پیش نظر 8 ممالک کے لیے پرواز معطل

بیلاویا ائیر لائنز نے کہا کہ وارسا، میلان، ایمسٹرڈیم، روم، فرینکفرٹ، برلن، میونخ، ہنوور، ویانا، برسلز، بارسلونا اور کیلننگراڈ کے لئے پروازیں 27 سے 30 مئی تک معطل رہیں گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ماسکو: بیلاروس کی ہوائی کمپنی بیلاویا نے ریان ایر طیارہ حادثہ کے بعد عائد کی گئی پابندیوں کے پیش نظر جمعرات کو پولینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز، جرمنی، آسٹریا، بیلجیم، اسپین اور روس کی 12 مقامات کے لئے پروازیں معطل کردی ہیں۔ بیلاویا ایئر لائنز نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’بیلاویا کو آٹھ ممالک کی پروازیں معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔‘‘

بیلاویا ائیر لائنز نے کہا کہ وارسا، میلان، ایمسٹرڈم، روم، فرینکفرٹ، برلن، میونخ، ہنوور، ویانا، برسلز، بارسلونا اور کیلننگراڈ کے لئے پروازیں 27 سے 30 مئی تک معطل رہیں گی۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ مسافر اپنے ٹکٹ کی پوری رقم واپس لے سکتے ہیں یا ایک سال کے اندر اس کرایہ کو اگلی پرواز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔