آسٹریلیا: سڈنی کی 7 منزلہ عمارت میں شدید آتشزدگی، سڑک پر گرتے نظر آئے دہکتے ہوئے انگارے

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ عمارت کے کچھ حصے ٹوٹ کر سڑک پر جلتے ہوئے انگارے کی طرح گر رہے تھے، اس واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ایک 7 منزلہ عمارت جمعرات کے روز شدید آگ کی زد میں آ گئی۔ بلڈنگ شہر کے سنٹرل اسٹیشن کے پاس موجود ہے جہاں آگ سے ہر طرف دھوئیں کا غبار پھیل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کے کچھ حصے منہدم ہو گئے اور آگ کے دہکتے انگارے سڑک پر گرتے ہوئے دیکھے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر 100 سے زائد فائر بریگیڈ اہلکاروں کو کام پر لگایا گیا اور اس پر قابو پانے کے لیے کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایس ڈبلیو فائر اینڈ ریسکیو ڈپٹی کمشنر فیلڈ آپریشن جیریمی فیوٹریل نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں طویل وقت لگا، بلکہ اب بھی پوری طرح آگ کو بجھایا نہیں جا سکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے ان کی ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی ٹیم کو پوری رات اور صبح تک بھی کام کرنا پڑے۔


ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ عمارت کے کچھ حصے ٹوٹ کر سڑک پر جلتے ہوئے انگارے کی طرح گر رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول تھا اور لوگ جلد سے جلد وہاں سے دور نکلنا چاہ رہے تھے تاکہ کسی طرح کا نقصان نہ ہو۔ آگ کی وجہ سے علاقے میں بجلی نظام بھی ٹپ ہو گیا۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے کہا کہ انھیں شام 4 بجے کے بعد کئی 000 کال ملے ہیں۔

آگ سڈنی واقع سری ہلس کے رینڈل اسٹریٹ میں موجود سات منزلہ عمارت میں لگی ہے۔ اس عمارت کے آس پاس موجودہ رہائشی عمارتوں میں بھی اس آگے کے پھیلنے کی خبر مل رہی ہے۔ عمارت سے تقریباً 100 میٹری کی دوری پر رہنے والے ایک شخص نے ’گارجین آسٹریلیا‘ کو بتایا کہ یہ لازمی طور سے کینڈل اسٹک تھا۔ عمارت میں آگ تباہی کی طرح دکھائی دے رہی تھی۔ آگ کی وجہ سے آس پاس کی سبھی جگہوں پر خاک بکھر رہی تھی، انگاروں کی بارش ہو رہی تھی۔ عینی شاہد نے بتایا کہ شام 4 بجے کے بعد اسے دھوئیں کی بو آئی اور جب اس نے دیکھا تو عمارت سے دراڑوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔