عرب لیگ کاامریکہ سے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ

قاہرہ: امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دیئے جانے کے بعد عرب ممالک میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلہ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

سربراہان مملکت ٹرمپ کے فیصلہ پر تنقید کررہے ہیں۔اسی سلسلہ میں قاہرہ میں عرب لیگ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کر دے کیونکہ اس سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو گا۔

قاہرہ میں عرب ممالک کے 22 وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بدھ کو کیا گیا اعلان ’عالمی قوانین کی خطرناک خلاف ورزی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔‘

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کا اسرائیل کے پورے یروشلم پر دعویٰ کو تسلیم کئے جانے سے امریکہ کی اس پالیسی کے منافی ہے جس کے تحت یروشلم کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعہ ہوناچاہیے۔عرب لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ’امریکہ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا، غصہ اور بھڑکے گا اور خطرہ ہے کہ خطے میں مزید تشدد اور افراتفری پھیلے گی۔22 عرب ممالک کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد منظور کرائی جائے گی۔تاہم عرب لیگ کے اعلامیہ میں امریکہ کے خلاف معاشی پابندیوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

عرب ممالک کو امریکہ پر اقتصادی پابندیوں پر غور کرنا چاہئے-لبنان

قاہرہ:لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل نے کل کہا کہ امریکہ کو اپنے سفارت خانے اسرائیل سے يروشلم لے جانے سے روکنے کے لئے اقتصادی پابندیاں لگانے پر عرب ممالک کو غور کرنا چاہئے۔قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مسٹر باسل نے کہا -’’ اس فیصلہ کے خلاف سفارتی اقدامات کے آغاز کے بعد سیاسی، اقتصادی اور مالی پابندی ضرور لگایا جانا چاہئے‘‘۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔