ایران جوہری ہتھیاروں کو فروغ نہیں دے رہا ہے: علی خامنائی

ہم جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں ہیں۔ مذہب اسلام کے بنیادی نظریات اور احکامات کے مطابق انسانوں کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار رکھنا ممنوع ہے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

ایران اس بات کی بار بار وضاحت کرتا رہا ہے لیکن مغربی دنیا اس پر الزام لگاتی رہی ہےکہ وہ جوہری ہتھیاروں کو فروغ دے رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کو فروغ نہیں دے رہا ہے کیونکہ یہ مذہب اسلام کے اصول و نظریات کے خلاف ہے۔ واضح رہے ایرانی صدر حسن روہانی بھی یہ بات کئی مرتبہ کہہ چکےہیں۔

علی خامنائی نے پیر کے روز کہا،’ہم جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں ہیں۔ مذہب اسلام کے بنیادی نظریات اور احکامات کے مطابق انسانوں کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار رکھنا ممنوع ہے۔ امریکہ جوہری ہتھیاروں سے 2.20 لاکھ افراد کا قتل کرنے والا ملک ہے‘۔


انہوں نے امریکہ، فرانس، جرمنی اوربرطانیہ پر مغرور ہونے اور ناانصافی پر مبنی بیان بازی کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا،’وہ یہ بات کبھی نہیں بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے‘۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2018 میں امریکہ کے ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کے بعد ایران پہلے سے طے شدہ حد سے زیادہ یورونیم افزودگی کر رہا ہے جس کے سبب کئی ممالک نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔