تیونس میں کووڈ کی لہر جنوری میں آ سکتی ہے: ہیلتھ افسر

ریاض ڈگفوس نے کہا، "جنوری 2023 میں انفیکشن میں متوقع اضافے کے پیش نظر، تیونس کے باشندوں کو اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنا اور کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے۔"

<div class="paragraphs"><p>کووڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کووڈ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تیونس: شمالی افریقی ملک تیونس میں صحت کے ایک اہلکار نے جنوری کے شروع میں ملک میں کووڈ۔ 19 انفیکشن کی ایک نئی لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے، تیونس افریقہ پریس (ٹی اے پی) نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ نیشنل سینٹر آف فارماکو ویجیلنس کے ڈائریکٹر جنرل ریاض ڈگفوس نے کہا، "جنوری 2023 میں انفیکشن میں متوقع اضافے کے پیش نظر، تیونس کے باشندوں کو اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنا اور کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے۔"

کووڈ-19 سائنٹفک ویکسینیشن مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈیگ فوس نے ویکسینیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اومیکرون بی اے 4 اور بی اے 5 کے خلاف ایک ویکسینیشن مہم جو اس وقت تیونس میں موثر ہے، اس ہفتے شروع ہو جائے گی۔" انہوں نے دائمی بیماریوں یا امیونوڈیفسینسی کے شکار لوگوں، بزرگوں اور چھ ماہ قبل ٹیکے کی آخری خوراک لینے والوں کو ویکسین لگوانے پر زور دیا۔


قابل ذکر ہے کہ 13 مارچ 2021 کو قومی ویکسینیشن مہم کے آغاز کے بعد سے، تیونس میں مجموعی طور پر 6398305 افراد کو کووِڈ۔ 19 کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔