موزمبیق کے شمالی ساحل پر اندوہناک حادثہ، مچھلی پکڑنے والی کشتی ڈوبنے سے 91 افراد کی موت

نامپولا کے اسٹیٹ سکریٹری جیمے نیٹو کا کہنا ہے کہ مہلوکین میں کئی بچے بھی شامل ہیں، بچاؤ اہلکاروں کو 5 زندہ افراد ملے تھے اور وہ دیگر کی تلاش کر رہے تھے، لیکن سمندر کی حالت مشکلات پیدا کرنے لگیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

موزمبیق میں ایک دردناک حادثہ میں کم از کم 91 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ معاملہ موزمبیق کے شمالی ساحل کا ہے جہاں تقریباً 130 افراد سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مچھلی پکڑنے والی کشتی بڑی تعداد میں لوگوں کو لے کر نامپولا علاقہ کے پاس واقع جزیرہ کی طرف جا رہی تھی۔ واقعہ اتوار یعنی 7 اپریل کا ہے۔

نامپولا کے اسٹیٹ سکریٹری جیمے نیٹو نے کہا کہ کشتی صلاحیت سے زیادہ بھری ہوئی تھی اور مسافروں کو لے جانے کے لیے موزوں نہیں تھی، اس لیے یہ سمندر میں ڈوب گئی۔ جیمے نیٹو نے 91 افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔ انھوں نے بتایا کہ مہلوکین میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ بچاؤ اہلکاروں کو 5 افراد زندہ ملے تھے اور باقی کی تلاش کی جا رہی تھی، لیکن سمندر کی حالت مشکلات پیدا کرنے لگیں۔ جیمے نیٹو کا کہنا ہے کہ بیشتر مسافر ہیضہ سے متعلق گمراہ کن خبر سے پھیلی دہشت کے سبب علاقہ سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔


جیمے نیٹو کا کہنا ہے کہ ایک جانچ ٹیم کشتی حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ زندہ بچے پانچ لوگوں میں سے دو کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ کئی لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے، اس لیے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔