کناڈا: ٹورنٹو میں برسرعام فائرنگ، 5 افراد کی موت، مشتبہ شخص بھی پولیس فائرنگ میں ہلاک

کناڈا کی راجدھانی ٹورنٹو کے واگھن شہر کی ایک بلڈنگ میں ایک شخص نے کھلے عام فائرنگ کر دی، اس واقعہ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور پولیس سے تسادم میں مشتبہ شوٹر کی بھی موت واقع ہو گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کناڈا کے ٹورنٹو شہر میں گولی باری کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ افسران کے مطابق مشتبہ افراد کو بھی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی شنہوا نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اتوار کو واگھن میں ایک کانڈو یونٹ میں ایک ’بھیانک منظر‘ دکھائی دیا، جہاں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

جانکاری کے مطابق شوٹنگ اور تصادم کے بعد بلڈنگ کو خالی کرا دیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کے ایک سے زائد یونٹ متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور اب علاقے کے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


فائرنگ میں واگھن شہر کے میئر اسٹیون ڈیل ڈیوکا کا بھی بیان آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں موقع پر پہنچنے والے ’بہادر‘ پولیس آفیسرز کے کام کی تعریف کرتا ہوں، جو حالات کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میں گولی باری میں مارے گئے متاثرین کے گھر والوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔