ویتنام میں یکے بعد دیگرے آیا زلزلہ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

زلزلہ کا پہلا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق 10.11 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 تھی، اس زلزلہ کی گہرائی تقریباً 8.1 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بدھ کے روز ویتنام کے ’کون تم‘ علاقہ میں ایک دو نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے 5 مرتبہ زلزلہ سے زمین ڈولنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ویتنام نیوز ایجنسی کے مطابق ایک کے بعد ایک 5 جھٹکے محسوس کیے گئے جس نے لوگوں کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ حالانکہ اس زلزلہ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن لوگوں میں دہشت ضرور پیدا ہو گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلہ کا پہلا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق 10.11 بجے محسوس کیا گیا تھا۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 بتائی جا رہی ہے، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 8.1 کلومیٹر تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پہلا جھٹکا محسوس ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد 3.3، 2.8، 2.5 اور 3.7 شدت کے زلزلے آئے۔ ان کی گہرائی 8 کلومیٹر سے لے کر 10 کلومیٹر کے درمیان تھی۔


جیوفیزکس ادارہ کے ڈائریکٹر گوین جوان انھ کا کہنا ہے کہ زلزلوں کی نگرانی جاری ہے۔ حالانکہ زلزلہ سے کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ ان زلزلوں کی وجہ سے کسی آفت کا اندیشہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2021 کے بعد سے اس علاقہ کے کئی اضلاع میں زلزلوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس علاقہ میں سب سے تیز زلزلہ اگست 2022 میں آیا تھا جس کی شدت 4.7 درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔