غزہ پٹی پر تازہ اسرائیلی حملہ میں 22 افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

اسرائیلی حملے میں ایک عمارت پوری طرح تباہ ہو گئی، کئی لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں اور شہری سیکورٹی ٹیم منہدم عمارت کے ملبہ میں انھیں تلاش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

غزہ پٹی پر اسرائیل کا حملہ لگاتار جاری ہے اور ان حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وسطی غزہ پٹی میں اسرائیل نے ایک گھر پر ہوائی حملہ کیا جس میں 22 فلسطینیوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جس عمارت پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے وہ دیر البلاح میں ہے اور یہاں بے گھر لوگوں کے ساتھ ساتھ نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ دیا جا رہا تھا۔

خبر رساں ایجنسی شنہوا نے فلسطینی سیکورٹی وار میڈیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مہلوکین اور زخمیوں کو شہر کے الاقصیٰ شہید اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حالانکہ زخمیوں کی اصل تعداد سے متعلق کچھ بھی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔


اس درمیان کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری سیکورٹی ٹیم منہدم عمارت کے ملبہ میں دبے لوگوں کی تلاش کر رہی ہے۔ یعنی مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر اسرائیل-حماس جنگ میں اب تک ہلاک فلسطینیوں کی مجموعی تعداد پر بات کریں تو یہ تقریباً 30 ہزار پہنچ چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔