ناروے کے ’اوسلو‘ نائٹ کلب میں گولی باری، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نائٹ کلب میں گولی باری واقعہ کے بعد وزیر برائے انصاف ایملی اینگر میہل نے کہا کہ اس نے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، ناروے ایک بھروسے والا علاقہ ہے جہاں ہر کوئی ہفتہ کی شب گھر سے باہر محفوظ تصور کرتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اوسلو کے ایک نائٹ کلب میں گولی باری کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مشتبہ شوٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن شوٹنگ کے پیچھے موجود مقصد کا فوری طور پر انکشاف نہیں ہوا ہے۔

بی بی سی کے مطابق لندن کے پب میں ایک مشہور ہم جنس پرستوں پر مبنی بار کے پاس، جہاں قریب میں ہی ہیر نیلسن جیج کلب بھی ہے، جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے ایک ٹیک اَوے میں گولیوں کی بارش ہونے کی اطلاع ملی۔ شوٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب اوسلو ہفتہ کے روز اپنی سالانہ پریڈ منعقد کرنے والا ہے۔


شوٹنگ واقعہ کے تعلق سے وزیر برائے انصاف ایملی اینگر میہل نے کہا کہ اس واقعہ نے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ناروے ایک بھروسے والا علاقہ ہے جہاں ہر کسی کو ہفتہ کی شب کو گھر کے باہر محفوظ محسوس کرنا چاہیے۔‘‘ بہر حال، اس واقعہ کے تعلق سے ابھی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔