اکتوبر-دسمبر 2023 میں یوٹیوب نے ہٹائی 90 لاکھ سے زائد ویڈیو، اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوئی کارروائی

عالمی سطح پر 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے اپنے کمیونٹی پیمانوں کی خلاف ورزی کے سبب اس پلیٹ فارم سے 90 لاکھ سے زیادہ ویڈیو ہٹائی تھی، ان میں 22 لاکھ ویڈیو کا تعلق ہندوستان سے تھا۔

<div class="paragraphs"><p>یوٹیوب، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یوٹیوب، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

یوٹیوب نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنس کی خلاف ورزی معاملہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان ہندوستان میں 22.5 لاکھ سے زیادہ ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ یوٹیوب نے جن ممالک کی ویڈیو ڈیلیٹ کی ہے، اس میں امریکہ اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان سرفہرست رہا۔

یوٹیوب کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 لاکھ 43 ہزار 871 ویڈیوز ہٹائے جانے کے بعد سنگاپور اس فہرست میں دوسرے مقام پر اور امریکہ 7 لاکھ 88 ہزار 354 ویڈیو ہٹائے جانے کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ انڈونیشیا میں 7 لاکھ 70 ہزار 157 ویڈیوز ہٹائے گئے اور وہ چوتھے مقام پر ہے، جبکہ روس میں 5 لاکھ 16 ہزار 629 ویڈیوز ہٹائے گئے اور وہ پانچویں مقام پر ہے۔


عالمی سطح پر 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے اپنے کمیونٹی پیمانوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب اس پلیٹ فارم سے 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 96 فیصد سے زائد ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی جگہ مشینوں کے ذریعہ جانکاری ملی تھی۔

یوٹیوب نے بتایا کہ ان ویڈیوز کو مضر یا خطرناک مواد، تحفظ اطفال، تشدد یا گرافک مواد، فحاشی و جنسی مواد، غلط اطلاع اور دیگر کمیونٹی پیمانوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کئی ویڈیوز کو ہندوستان کے نئے آئی ٹی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بھی ہٹایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔