یوپی بلدیاتی انتخابات LIVE: میئر کی سبھی 17 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار کامیاب، ایس پی اور بی ایس پی بے حال

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

13 May 2023, 7:41 PM

میئر کی سبھی 17 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار کامیاب

اتر پردیش بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اتحاد نے میئر کی سبھی 17 سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شروع میں سماجوادی پارٹی امیدوار دو سیٹوں پر ضرور سبقت بنائے ہوئے تھے لیکن ووٹوں کی گنتی ختم ہوتے ہوتے وہ پیچھے ہو گئے۔ حالانکہ نگر پالیکا اور نگر پنچایت انتخاب میں بی جے پی کی حالت بہت اچھی نہیں کہی جا سکتی کیونکہ نصف سے کم سیٹیں ہی اسے حاصل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ بی جے پی کے لیے اچھی بات یہ ضرور ہے کہ وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے۔ نگر پالیکا کی 199 سیٹوں میں سے 95 بی جے پی، 39 ایس پی، 15 بی ایس پی، 4 کانگریس اور 44 دیگر کے حصے میں جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ نگر پنچایت کے ریزلٹ کو دیکھیں تو 544 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں 196 سیٹوں پر بی جے پی، 89 پر ایس پی، 41 پر بی ایس پی، 12 پر کانگریس اور 206 پر دیگر قابض ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

13 May 2023, 12:42 PM

یوپی بلدیاتی انتخابات کی گنتی جاری، یہ ہے تازہ ترین اپ ڈیٹ

یوپی بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب میں بی جے پی کی سنیتا دیال 58643 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی ایس پی کی نثارہ خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں تیسرے نمبر پر سماج وادی پارٹی کی پونم یادو ہیں۔

13 May 2023, 10:08 AM

میونسپل کارپوریشن کی 17 سیٹوں میں سے 15 پر بی جے پی، بی ایس پی 2 سیٹوں پر آگے


13 May 2023, 9:42 AM

یوپی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس

اتر پردیش بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی جے پی کے چیئرمین امیدوار 544 نگر پنچایتوں میں سے 21 پر آگے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے 19 صدارتی امیدوار آگے ہیں۔ اس کے علاوہ 544 نگر پنچایتوں کے انتخابات میں 54 کے چیئرمین کے عہدے کے لیے رجحانات سامنے آئے ہیں۔ اس میں بی جے پی 21 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی ایس پی 4، سماج وادی پارٹی 19 اور دیگر صدارتی امیدوار 10 سیٹوں پر آگے ہیں۔

13 May 2023, 9:16 AM

رجحانات میں بی جے پی کافی آگے، ایس پی اور بی ایس پی پیچھے

یوپی بلدیاتی انتخابت کے رجحانات میں بی جے پی 17 میں سے 16 میونسپل کارپوریشن سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ ایک سیٹ پر ایس پی آگے ہے۔ نگر پالیکا پریشد کی 45 سیٹوں پر بی جے پی آگے ہے، جبکہ ایس پی 26 اور بی ایس پی 13 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ وہیں، نگر پنچایت کی 67 سیٹوں پر بی جے پی آگے ہے جبکہ سماجوادی پارٹی 20 اور ایس ایس پی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔


13 May 2023, 8:27 AM

لکھنؤ میں بی جے پی، سہارنپور میں بی ایس پی امیدوار آگے

یوپی بلدیاتی انتخابت کے شروعاتی رجحانات میں لکھنؤ سے بی جے پی اور سہارنپور سے ایس پی امیدوار آگے ہے۔

13 May 2023, 8:09 AM

لکھنؤ، الہ آباد، وارانسی، گورکھپور اور میرٹھ سمیت یوپی میں کون ہوگا فتحیاب، ووٹوں کی گنتی شروع

یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔ اس کے لیے صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ یوپی کے 760 میونسپل اداروں میں 4 مئی اور 11 مئی کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ کل 760 سیٹوں میں سے 17 میونسپل کارپوریشن، 199 میونسپل اور 544 نگر پنچایت سیٹیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔