ٹرمپ کے ’100 فیصد ٹیرف‘ والے اعلان سے ہندوستانی شیئر بازار میں کہرام، 5 فارما کمپنیوں کے شیئر بے حال

فارما پروڈکٹس سے متعلق ٹرمپ کے اعلان سے ہندوستان کے 5 فارما شیئرس تیزی کے ساتھ بکھرے ہیں۔ ان میں اروندو، لیوپن، ڈی آر ایل، سَن اور بایوکان شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ فارما سمیت کچھ دیگر سیکٹرس پر ٹیرف سے متعلق نئے اعلان نے ہندوستانی شیئر بازار میں کہرام برپا کر دیا ہے۔ خاص طور سے فارما پر ’100 فیصد ٹیرف‘ لگانے کے اعلان کا اثر ہندوستانی فارما کمپنیوں کے شیئرس پر خاطر خواہ پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج صبح سے ہی ہندوستانی شیئر بازار دباؤ میں کاروبار کر رہا ہے۔ فی الحال سنسیکس 412.67 پوائنٹس گر کر 80747.01 پر ہے اور نفٹی 115 پوائنٹس گر کر 24776 پر نظر آ رہا ہے۔ فارما شیئرس، جن کا امریکہ میں بڑا ایکسپوزر ہے، پوری طرح بکھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

فارما پروڈکٹس سے متعلق ٹرمپ کے اعلان سے ہندوستان کے 5 فارما شیئرس تیزی کے ساتھ بکھرے ہیں۔ ان میں اروندو، لیوپن، ڈی آر ایل، سَن اور بایوکان شامل ہیں۔ اروندو فارما آج 1.91 فیصد گر کر 1076 روپے پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ لیوپن شیئرس میں تقریباً 3 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے اور یہ 1918.60 روپے پر کاروبار کر رہا ہے۔ سن فارما کے شیئرس تقریباً 3.8 فیصد ٹوٹ کر 1580 روپے پر اور سپلا کے شیئرس 2 فیصد گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ اسی طرح اسٹرائیڈس فارما سائنس 6 فیصد، نیٹکو فارما 5 فیصد، بایوکان 4 فیصد، گلین فارما 3.7 فیصد، ڈیویلیب 3 فیصد، آئی پی سی اے لیب 2.5 فیصد اور زائیڈس لائف 2 فیصد ٹوٹے ہیں۔ مینکائنڈ فارما میں بھی 3.30 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔


بی ایس ای ٹاپ 30 شیئرس کی بات کریں تو سب سے زیادہ گراوٹ سَن فارما کے شیئرس میں 3.8 فیصد کی رہی۔ اس کے بعد انفوسس، ٹیک مہندرا اور ایشین پینٹس جیسے 25 شیئرس 2 فیصد تک ٹوٹے ہیں۔ بقیہ 5 شیئرس میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔