اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ’یوگا تقریب‘ نے بنایا عالمی ریکارڈ، پی ایم مودی نے کی تاریخی تقریر

اس تقریب میں نیویارک کے میئر ایرک ایڈم، مشہور باورچی وکاس کھنہ، یونائٹیڈ نیشن جنرل اسمبلی کے سربراہ سابا کوروسی سمیت 180 ممالک کے نمائندے شامل ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی</p></div>

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی

user

قومی آوازبیورو

21 جون کو عالمی یومِ یوگا کے موقع پر پوری دنیا میں یوگا تقاریب کا انعقاد ہوا۔ ایک تقریب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بھی منعقد ہوا جس نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس یوگا تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے اور انھوں نے اپنی تاریخی تقریر میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ یوگا ہمیں صحت، سکون اور خیر سگالی سے جوڑتا ہے۔

آج اقوام متحدہ کے نارتھ لان واقع گارڈن میں یوگا تقریب کا انعقاد ہوا۔ پی ایم مودی نے تقریب کی شروعات لان میں لگی مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو مالا پہنا کر کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’امن، عدم تشدد اور خیر سگالی کا ان کا پیغام ہمیں رہنمائی اور ترغیب دیتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یوگا ہمیں جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ یوگا سے عمر اور فٹ نس برقرار رہتی ہے۔ یوگا ہندوستان سے آیا ہے اور یہ بہت ہی پرانی روایت ہے۔ آج یہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یوگا پر کوئی کاپی رائٹ نہیں ہے۔ اسے کہیں بھی کیا جا سکتا ہے۔‘‘


اس تقریب میں نیویارک کے میئر ایرک ایڈم، مشہور باورچی وکاس کھنہ، یونائٹیڈ نیشن جنرل اسمبلی کے سربراہ سابا کوروسی سمیت 180 ممالک کے نمائندے شامل ہوئے۔ اس اسٹیج سے پی ایم مودی نے دنیا کو یوگا کا پیغام بھی دیا۔ یوگا کی یہ تقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل ہو گیا کیونکہ اس میں اب تک سب سے زیادہ ممالک کے لوگ شامل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔