افغانستان: طالبان نے گرودوارہ سے سکھوں کا جھنڈا ہٹایا، ہندوستان نے کی مذمت

ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’ہم نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں چمکانی میں واقع گرودوارہ نشان صاحب کی چھت سے سکھ جھنڈے کو ہٹانے سے متعلق میڈیا رپورٹ دیکھی ہے، ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: طالبان نے اپنے نام نہاد اسلامی ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیا واقع چمکانی علاقے میں موجود نشان صاحب گرودوارے سے سکھوں کا جھنڈا مبینہ طور پر ہٹا دیا ہے۔اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ نشان صاحب گرودوارہ کی تاریخی اہمیت ہے کیونکہ اس کا دورہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے کیا تھا۔

ذرائع نے جمعہ کے روز بتایاکہ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ ’’ہم نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں چمکانی میں واقع گرودوارہ نشان صاحب کی چھت سے سکھ جھنڈے کو ہٹانے سے متعلق میڈیا کی رپورٹ دیکھی ہے۔ ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان کے اس پختہ یقین کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغانستان کا مستقبل ایسا ہونا چاہیے جہاں افغان سماج کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں اور خواتین کے مفادات محفوظ ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔