ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کے سر سجا ہندوستان میں پہلا کیمپس قائم کرنے والی غیر ملکی یونیورسٹی بننے کا تاج

مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن ’نئی تعلیمی پالیسی‘ کے تحت ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کرنے والی پہلی غیر ملکی یونیورسٹی بن گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>طلبا کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

طلبا کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

یویورسٹی گرانٹس کمیشن نے 2023 میں ہندوستان میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کا کیمپس قائم کرنے اور اس کے انتظام و انصرام سے متعلق اصول و ضوابط تیار کیے تھے۔ اس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ غیر ملکی تعلیمی ادارے ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کریں گے۔ اس ضمن میں ساؤتھمنپٹن یونیورسٹی نے پیش رفت کرتے ہوئے اپنا کیمپس ہندوستان میں کھولا ہے۔

مرکزی حکومت نے جمعرات (29 اگست) کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی ساؤتھمپٹن یونیورسٹی نے ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کیا ہے۔ یعنی یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن ’نئی تعلیمی پالیسی‘ کے تحت ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کرنے والی پہلی غیر ملکی یونیورسٹی بن گئی ہے۔ اس سے ہندوستانی طلبا کو بہت فائدہ حاصل ہونے والا ہے، خاص طور سے انھیں جو غیر ملکی یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ’کیو ایس عالمی درجہ بندی 2025‘ کے ذریعہ عالمی سطح پر سرفہرست 100 یونیورسٹیوں میں شامل یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے ذریعہ ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے کی طرف قدم بڑھانا کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس یونیورسٹی کے کیمپس کی ہندوستان میں موجودگی ملک میں تعلیمی منظرنامے کو مزید تقویت بخشے گی۔ اس سے جو طلبا ہندوستانی اقدار میں جڑ کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بھی بنانا چاہتے ہیں، انھیں ایک منفرد موقع فراہم ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔