سچن سے جدا ہو گئی سیما حیدر! اے ٹی ایس نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لیا، خفیہ مقام پر ہو رہی پوچھ تاچھ

اتر پردیش اے ٹی ایس سیما حیدر کو حراست میں لے کر ایک خفیہ مقام پر لے گئی ہے جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، سیما حیدر شروع سے ہی اے ٹی ایس کے رڈار پر تھی۔

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر، ویڈیو گریب</p></div>

سیما حیدر، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

سچن کی محبت میں پاکستان سے ہندوستان پہنچی سیما حیدر ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ سیما حیدر کا پاکستانی شوہر چاہتا ہے کہ وہ پاکستان لوٹے، لیکن سیما نے پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان میں ہی سچن کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ سیما اور سچن کی شادی بھی ہو چکی ہے، لیکن اس درمیان سیما مشکل میں پھنستی ہوئی دکھائی دے رہیہے۔ دراصل سیما حیدر پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگ رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اتر پردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے سیما حیدر کو حراست میں لے لیا ہے، یعنی وہ ایک بار پھر سچن سے جدا ہو گئی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اتر پردیش اے ٹی ایس سیما حیدر کو حراست میں لے کر ایک خفیہ مقام پر لے گئی ہے جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ سیما حیدر شروع سے ہی اے ٹی ایس کے رڈار پر تھی۔ وہ نیپال کے راستے اپنے عاشق سچن سے ملنے ہندوستان پہنچی تھی جس کے بعد خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ اب اے ٹی ایس کی ٹیم واٹس ایپ چیٹ اور ملے ثبوتوں کی بنیاد پر آگے کی پوچھ تاچھ کرے گی۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق سیما کے شناختی کارڈ ہائی کمیشن کو بھیجے گئے ہیں اور پتہ چلا ہے کہ سیما کے چچا پاکستانی فوج میں صوبیدار اور سیما کا بھائی پاکستانی فوجی ہے۔ سیما سے ابھی ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسیاں پوچھ تاچھ کریں گی اور اس کے ہندوستان آنے کا مقصد پتہ لگانے کی کوشش ہوگی۔ داستانِ عشق سے لے کر ہندوستان پہنچنے تک کے سبھی پہلوؤں پر سیما سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔ یو پی پولیس کے ایک بڑے افسر نے کہا کہ سیما ایک پاکستانی شہری ہے اور اس کے آنے میں بہت سارے پینچ ہیں۔ ایسے میں اس سے پوچھ تاچھ لازمی ہے، اس لیے ملک کی سیکورٹی میں لگی ایسی سبھی ایجنسی اس سے پوچھ تاچھ کریں گی۔

واضح رہے کہ سیما حیدر اور سچن مینا 2019 میں ’پب جی‘ کھیلنے کے دوران ایک دوسرے کے رابطے میں آئے اور پھر ان کا داستانِ عشق شروع ہوا۔ اس کے بعد پھر 13 مئی 2023 کو سیما حیدر نیپال کے راستے بس میں سوار ہو کر ہندوستان پہنچ گئی۔ یوپی پولیس کے مطابق سیما اور سچن گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ علاقے میں رہتے ہیں جہاں سچن کرانہ کی دکان چلاتا ہے۔ پولیس نے سیما کو بغیر ویزا نیپال کے راستے اپنے چار بچوں کے ساتھ ناجائز طریقے سے ہندوستان میں گھسنے پر 4 جولائی کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سچن کو اسے پناہ دینے کے الزام میں جیل بھیج دیا تھا۔ حالانکہ بعد میں ان دونوں کو چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن اب ایک بار پھر اتر پردیش اے ٹی ایس نے سیما کو حراست میں لے لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔