روسی 'کورونا ویکسین' کے ٹرائل کو ہندوستان میں ملی منظوری
اسپوتنک-5 ویکسین کو آر ڈی آئی ایف اور گیمالیہ نیشنل ریسرچ سنٹر آف ایپیڈیمیولوجی اینڈ مائیکروبایولوجی کے ذریعہ مشترکہ طور سے تیار کیا گیا ہے جسے 11 اگست کو روس میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے ہندوستانی دواساز ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کو روس کے ذریعہ تیار کردہ اسپوتنک-5 ویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے کلینیکل ٹرائل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز لمیٹڈ نے 16 ستمبر کو روسی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے ساتھ ہندوستان میں اسپوتنک-5 کووڈ-19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل اور تقسیم کے لیے سمجھوتہ کیا تھا۔
اسپوتنک-5 ویکسین کو آر ڈی آئی ایف اور گیمالیہ نیشنل ریسرچ سنٹر آف ایپیڈیمیولوجی اینڈ مائیکروبایولوجی کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے جسے 11 اگست کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر جی وی پرساد نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ ایک اہم ڈیولپمنٹ ہے، جو ہمیں ہندوستان میں کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ہم وبا سے نمٹنے کے لیے ایک محفوظ اور اثردار ویکسین لانے کے لیے پرعزم ہیں۔"
آر ڈی آئی ایف نے اس سلسلے مٰں جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہندوستان میں ریگولیٹری اجازت کی بنیاد پر آر ڈی آئی ایف، ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کو ویکسین کی 10 کروڑ خوراک کی سپلائی کرے گا۔ اسپوتنک-5 ویکسین کورونا وبا کے لیے کلینیکل ٹرائل کے دور میں ہے۔ کامیاب ٹیسٹنگ اور ہندوستان میں ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ ویکسین کا رجسٹریشن پورا ہونے کے بعد ڈیلیوری 2020 کے آخر میں شروع ہو سکتی ہے۔"
آر ڈی آئی ایف نے اپنے بیان یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے ساتھ اس کا معاہدہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ملک اور ادارہ اپنی عوام کو کورونا وائرس وبا سے بچانے کے لیے بیدار ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔