گوگل میں پھر چھٹنی کی تیاری، الگ الگ ٹیموں میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین ہوں گے باہر

گوگل نے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹنی کے اس عمل میں ’فٹ بٹ‘ کے شریک بانی جیمس پارک اور ایرک فریڈمین بھی کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گوگل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گوگل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ایک بار پھر اپنے ملازمین کی چھٹنی کرنے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی الگ الگ ٹیم میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو باہر کا راستہ دکھائے گی۔ اس تعلق سے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل نے اسسٹنٹ، ہارڈویئر، اے آر ٹیموں میں کام کرنے والے ملازمین کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے گوگل نے بدھ کے روز کہا کہ الگ الگ ٹیم میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کی چھٹنی کی جائے گی۔

گوگل نے اپنے بیان میں مطلع کیا ہے کہ چھٹنی کے اس عمل میں ’فٹ بٹ‘ کے شریک بانی جیمس پارک اور ایرک فریڈمین بھی کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔ یعنی چھٹنی میں بڑے نام بھی شامل ہیں جس کے اثرات آنے والے دنوں میں کمپنی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوگل میں ملازمین کی یہ چھٹنی لاگت میں تخفیف کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی وائس اسسٹنٹ میں سینکڑوں لوگوں کی چھٹنی کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کے ہارڈویئر ٹیم کے مختلف عہدوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس چھٹی کا سب سے زیادہ اثر پکسل، نیسٹ، فٹ بٹ اور اے آر ٹیم پر پڑے گا۔


واضح رہے کہ گوگل نے ہیلتھ اور فٹ نس ٹریکنگ کمپنی ’فٹ بٹ‘ کو 2.1 بلین ڈالر میں 2021 میں خریدا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی کمپنی نے پکسل واچ کے نئے ورژن کو رول آؤٹ کرنا جاری رکھا۔ اس پروڈکٹ کو ایپل واچ اور فٹ بٹ کے کچھ ڈیوائس کا بہتر مقابلہ آرا تصور کیا جاتا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے عالمی سطح پر 12000 عہدوں پر چھٹنی کا منصوبہ بنایا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر تک الفابیٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 381 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔