پی ایم مودی نے نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصب روب جیٹن سے فون پر کی بات، مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال

پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن سے بات کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-نیدرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان 28 فروری سے شروع ہوئی جنگ کے باعث خلیجی ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ اس جنگ کو شروع ہوئے ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے، لیکن اب بھی اس کے رکنے کے کوئی آثار دور دور تک نظر ںہیں آ رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی گزشتہ چند روز سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر امریکہ اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے پیر (30 مارچ) کو نیدرلینڈ کے نومنتخب وزیر اعظم روب جیٹن سے بھی فون پر بات کی۔ اس دوران دونوں لیڈران کے درمیان مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصب سے بات کرنے کے متعلق اطلاع خود وزیر اعظم مودی نے دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’آج نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن سے بات کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-نیدرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے سیمی کنڈکٹر، میگا واٹر پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور ٹیلنٹ ٹرانسفر جیسے شعبوں میں اپنی شراکت داری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دونوں لیڈران نے مغربی ایشیا کی مجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی پر زور دیا۔


وزیر اعظم مودی کے علاوہ نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فون پر ہوئی بات چیت کے بارے میں بتایا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ رواں سال کی شروعات میں یورپی یونین اور ہندوستان نے ایک اہم تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، نیدرلینڈ اور ہندوستان دفاع، پانی کے انتظام، اختراع اور تجارت سمیت ایک اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

نیدرلینڈ کے وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’اس وقت دنیا میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے اب ہمارے تعاون کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی اور میں نے آج فون پر شروعاتی بات چیت میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی نیدرلینڈ میں ان کا استقبال کیا جائے گا، تاکہ ہم ان مسائل پر مزید پیش رفت کر سکیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ روب جیٹن نے گزشتہ ماہ ہی نیدرلینڈ کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس وقت وہ یورپی ممالک میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر لیڈر ہیں۔ ان کے وزیر اعظم بننے پر پی ایم مودی نے مبارکباد پیش کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔