ایشیائی سطح پر ہندوستانی بینکوں کی کارکردگی حوصلہ افزا، ایس بی آئی دنیا کے ٹاپ-50 بینکوں میں شامل

ہندوستان کے تین بڑے بینکوں نے دنیا کے ٹاپ-50 بینکوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے، 2022 میں دو ہندوستانی بینک ہی ٹاپ-50 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے تھے۔

ایس بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
ایس بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی بینکوں سے متعلق یہ خوشخبری سامنے آ رہی ہے کہ اس کی کارکردگی ایشیا میں اپنے ہم منصوبوں کے مقابلے سب سے اچھا رہا ہے۔ اس حوصلہ افزا کارکردگی کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ہندوستان کے تین بڑے بینکوں نے دنیا کے ٹاپ-50 بینکوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ان میں پبلک سیکٹر کے بینک ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2022 میں صرف دو ہندوستانی بینک ہی دنیا کے ٹاپ-50 بینکوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا پائے تھے۔ یعنی ایک ہندوستانی بینک نے مزید اس فہرست میں خود کو شامل کرایا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی حالات میں بہتری، مضبوط معاشی ماحول میں زیادہ قرض دینے کے ساتھ حال کے سالوں میں بینکوں کی ملکیتیں بڑھی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں بینکوں کی ملکیت 50.5 فیصد بڑھ کر 1.51 لاکھ کروڑ ڈالر پہنچ گئی


رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے انضمام کے بعد ایچ ڈی ایف سی بینک کی ملکیت 51.3 فیصد بڑھ کر 466.35 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس سے بینک ٹاپ-50 بینکوں کی فہرست میں 13 پائیدان اوپر چڑھ کر 46ویں سے 33ویں مقام پر پہنچ گیا۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں قرض کا اضافہ ہوا ہے۔ 29 دسمبر 2023 تک یہ 15.6 فیصد پہنچ گیا جو ایک سال قبل 14.9 فیصد تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔