پال ملگروم اور رابرٹ ولسن کو پیش کیا گیا معاشیات کا نوبل انعام

ملگروم اور ولسن نے نیلامی طریقہ کار کا باریکی سے مطالعہ کر کے نئے فارمیٹ کی ایجاد کی، جو ایسے مصنوعات اور خدمات کے تبادلے میں معاون ہے جنہیں ریڈیو فریکوئنسی جیسے مروجہ طریقے سے فروخت کرنا دشوار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسٹاک ہوم: امریکی ماہرین اقتصادیات پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن کو نیلامی کی تھیوری اور نیلامی کے نئے فارمیٹ کی ایجاد پر پیر کے روز سال 2020 کے نوبل انعام برائے معاشیات پیش کیا گیا۔ سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنس نے نیلامی کی تھیوری کو بہتر بنانے اور نیلامی کے نئے فارمیٹ کی ایجاد کرنے کے لیے امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن کو معاشیات کے لیے سال 2020 کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا، جو الفرڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ ان کی نئی ایجادات سے دنیا بھر کے فروخت کنندگان، خریداروں اور ٹیکس دہندگان کو فائدہ پہنچا ہے۔

امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین معاشیات پال آر ملگروم اور رابرٹ ولسن نیلامی کے طریقہ کار کا باریکی سے مطالعہ کر کے نئے فارمیٹ کی ایجاد کی ہے، جو ایسے مصنوعات اور خدمات کے تبادلے میں معاون ہے، جنہیں ریڈیو فریکوئنسی جیسے مروجہ طریقے سے فروخت کرنا دشوار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔