ایلن مسک نے پورا کیا اپنا وعدہ، ٹوئٹر پر ’بلو ٹک‘ والے یوزرس اب پوسٹ کر سکیں گے 1 گھنٹہ طویل ویڈیو

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ یوزرس پہلے کی طرح محض 10 منٹ کی ویڈیو ہی اَپلوڈ کر سکتے ہیں، جو لوگ بلو ٹک والے سبسکرائبر نہیں ہیں وہ محض 4 منٹ کی ویڈیو اَپلوڈ کر پائیں گے۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر، تصویر آئی اے این ایس
ایلن مسک اور ٹوئٹر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹوئٹر نے جمعہ کے روز ایک دیرینہ فیچر کا اعلان کر دیا جسے اس کے باس ایلن مسک نے جلد متعارف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس نئے فیچر کے تحت بلیو ٹک والے صارفین اب 1080 پی ریزولیوشن اور 2 جی بی فائل سائز میں ویب سے 60 منٹ تک کی ویڈیو ٹوئٹر پر اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر نے اپنے بلو پیج کو اَپڈیٹ کیا ہے جس میں اس نے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سبھی ویڈیو کو کمپنی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے ٹوئٹر بلو سبسکرائبرس کو 512 ایم بی کی فائل سائز لمٹ کے ساتھ 1080 پی ریزولیوشن پر پلیٹ فارم پر 10 منٹ طویل ویڈیو اَپلوڈ کرنے میں اہل تھے۔


حالانکہ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین پہلے کی طرح ہی 10 منٹ تک کی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹوئٹر بلو سبسکرائبر نہیں ہیں، وہ اب بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر 4 منٹ تک کی ہی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ ڈسٹریبیوشن کے لیے ویڈیو کے معیار کو بہتر کرنے پر غور کرے گا۔ کمپنی کے سپورٹ پیج نے کہا ہے کہ ’’ہم اپنے پلیٹ فارم پر اَپلوڈ کی گئی سبھی ویڈیوز کے لیے ممکنہ بہتر معیار والی ویڈیو بنائے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔