مودی حکومت صحافت کو ’خاموش‘ کرنے پر آمادہ: چندرا بابو

چندرا بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ ’’رافیل معاہدہ کی مبینہ بے قاعدگیوں پر صفائی دینے کی جگہ مودی حکومت خوف کا ماحول پیداکرتے ہوئے صحافت کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پہلے اس حکومت نے سپریم کورٹ اور ملک کو گمراہ کیا، پھر سرکردہ اداروں کو تباہ کیا اور اب روزنامہ ’ہندو‘ کے ساتھ ساتھ صحافی این رام کے خلاف آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت معاملہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے جو دستور ہند میں دی گئی اظہار خیال کی آزادی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔‘‘

دراصل چندرابابونائیڈو نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے دو ٹوئٹ کیے ہیں جن میں انھوں نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہندو اخبار اور این رام کی جانب سے سامنے لائی گئی رافیل معاہدہ کی مبینہ بے قاعدگیوں پر وضاحت پیش کرنے کی جگہ مودی حکومت غیر دستوری طریقہ کار اور خوف کا ماحول پیداکرتے ہوئے صحافت کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جو کچھ مودی حکومت کر رہی ہے اس سے جمہوریت کے فی الفور زوال کے اشارے ملتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Mar 2019, 12:09 PM