انسٹاگرام اکاؤنٹ اوپن کرنے میں کئی لوگوں کو ہو رہی دقتیں، بڑی تعداد میں لوگوں کے اکاؤنٹس سسپنڈ

عام طور پر ایسا مسئلہ تب ہوتا ہے جب کسی کمپنی کے سرور پر سائبر اٹیک ہو جاتا ہے، کیونکہ ایک بار ٹوئٹر کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا، کئی بڑے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے تھے۔

تصویر انسٹا گرام 
تصویر انسٹا گرام 
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو لے کر بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام کے کئی صارفین اکاؤنٹ سسپنشن کی پریشانیوں سے دو چار ہو رہے ہیں۔ یعنی کئی اکاؤنٹس سسپنڈ ہو گئے ہیں جس کی شکایتیں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین انسٹا کا استعمال ہی نہیں کر پا رہے ہیں۔ انسٹا اکاؤنٹ سسپنڈ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں اور ٹوئٹر پر اس کی شکایت کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دو گھنٹے کے لیے واٹس ایپ بھی ڈاؤن رہا تھا۔ حالانکہ ہمیشہ کی طرح فیس بک نے اس بار بھی واٹس ایپ بند رہنے کے پیچھے کی اصلی وجہ نہیں بتائی تھی۔ بہرحال، جن لوگوں کے انسٹا پروفائل سسپنڈ کیے جا رہے ہیں، انھیں کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔ یہ کمپنی کی طرف سے ہو رہا ہے یا انسٹا ہیک ہو گیا ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے۔


عام طور پر ایسا مسئلہ تب ہوتا ہے جب کسی کمپنی کے سرور پر سائبر اٹیک ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ایک بار ٹوئٹر کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔ کئی بڑے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ کسی ہیکر نے ٹوئٹر کا بیک اِنڈ ایکسس لے لیا تھا۔ انسٹاگرام کے تازہ مسئلہ پر کمپنی نے ایک ٹوئٹ ضرور کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کمپنی اسے ٹھیک کر رہی ہے۔ حالانکہ اس بار بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ مسئلہ پیدا کیوں ہوا ہے اور کیوں صارفین کے اکاؤنٹ خود سے سسپنڈ کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔