ہاتھرس معاملہ: بنارس میں روکا گیا اسمرتی ایرانی کا قافلہ، مظاہرین نے لگائے ’استعفیٰ دو‘ کے نعرے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Oct 2020, 1:51 PM

بنارس میں روکا گیا اسمرتی ایرانی کا قافلہ، مظاہرین نے لگائے ’استعفیٰ دو‘ کے نعرے

ہاتھرس معاملہ پر بنارس میں کانگریس کارکنان نے اسمرتی ایرانی کے قابلہ کو روک لیا اور جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھرس کی بیٹی کے لئے انصاف طلب کیا اور ’اسمرتی ایرانی گو بیک‘ اور ’اسمرتی ایرانی استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگائے۔ کئی کانگریس کارکنان کو پولیس کی طرف سے گرفتار کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

ہاتھرس معاملہ: بنارس میں روکا گیا اسمرتی ایرانی کا قافلہ، مظاہرین نے لگائے ’استعفیٰ دو‘ کے نعرے
03 Oct 2020, 10:22 AM

متاثرہ کو دھمکانا بند کیجئے، پرینکا؛ پولیس کا رویہ مجھے قبول نہیں، راہل

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’اس پیاری بچی اور اس کے کنبہ کے ساتھ یو پی حکومت اور اس کی پولیس کی طرف سے جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ مجھے قبول نہیں۔ کسی بھی ہندوستانی کو یہ قبول نہیں کرنا چاہئے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’یوپی حکومت اخلاقی طور پر بدعنوان ہے۔ متاثرہ کو علاج نہیں ملا، وقت پر شکایت نہیں لکھی گئی، لاش کو زبردستی جلایا، کنبہ قید میں ہے، انہیں دبایا جا رہا ہے - اب انہیں دھمکی دی جا رہی ہے کہ نارکو ٹیسٹ ہوگا۔ یہ رویہ ملک کو منظور نہیں۔ متاثرہ کے کنبہ کو دھمکانا بند کیجئے۔‘‘

03 Oct 2020, 9:26 AM

ہاتھرس معاملہ: متاثرہ کے کنبہ سے آج ملاقات کریں گے راہل گاندھی

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد ہاتھرس میں جاکر متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کر سکتا ہے۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج دوپہر ہاتھرس کے لئے رونہ ہوں گے اور متاثرہ کنبہ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز بھی راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کے اہمراہ ہاتھرس کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن پولیس نے انہیں آگے نہیں جانے دیا تھا اور حراست میں لے لیا تھا۔ ایسے حالات میں آج بھی پولیس انتظامہ کی طرف سے انہیں ہاتھرس جانے کی اجازت مل پائے گی اس کے کم ہی امکانات ہیں۔


03 Oct 2020, 8:08 AM

متاثرہ کے گھر والوں کا بھی نارکو ٹیسٹ

اترپردیش میں ہاتھرس واقعہ کے بعد سیاست کے درمیان ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاور وں کو معطل کر دیا ہے ۔ اب حکومت نے افسروں کے ساتھ متاثرہ کے کنبہ کے افراد کا بھی نارکو ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجاز ذرائع نے جمعہ کی رات بتایا کہ تین رکنی ایس آئی ٹی نے آج وزیراعلی کو اپنی پہلی رپورٹ پیش کی جس میں بادی النظر واقعہ کے بعد جانچ میں پولیس کی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس پر فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔