اہم خبریں: خوشخبری! گزشتہ 24 گھنٹے میں 11264 کورونا متاثرین کو اسپتال سے ملی چھٹی

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

30 May 2020, 6:11 PM

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹے میں 11264 کورونا متاثرین کو اسپتال سے ملی چھٹی

ہندوستان میں لگاتار کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب ہندوستان میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11264 کورونا متاثرین کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

30 May 2020, 5:13 PM

دہلی میں لاک ڈاؤن 5.0 کے دوران میٹرو خدمات شروع کرنے پر غور

31 مئی کو لاک ڈاؤن 4.0 ختم ہو رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی یہ امیدیں بھی مضبوط ہو رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن 5.0 کا اعلان ہو جائے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن بڑھایا جا سکتا ہے، حالانکہ اس میں چھوٹ کچھ زیادہ دی جائے گی۔ یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں ریاستی حکومتوں کو زیادہ اختیارات دیے جا سکتے ہیں۔ اس درمیان دہلی میں میٹرو خدمات شروع کیے جانے کو لے کر غور چل رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یکم جون سے نئے شرائط کے ساتھ میٹرو خدمات شروع ہو جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔