دیوریا میں نرس نے پھانسی لگاکر دی جان

پھانسی، علامتی تصویر
پھانسی، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

18 Aug 2020, 3:22 PM

دیوریا میں نرس نے پھانسی لگاکر دی جان

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے ترکلوا میں ایک اسٹاف نرس نے پھانسی کا پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع جھانسی کے پونچھ علاقے کے پناری گاؤں باشندہ خوشبو لودھی ترکلوا سی ایچ سی میں اسٹاف نرس کے طور پر تعینات تھی اور وہ محکمہ صحت کے سرکاری آواس میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ رہتی تھی۔ پیر کی دیر رات جب بیٹا اٹھا تو ماں کو پنکھے سے لٹکتا دیکھ چیخنے لگا۔ آس پاس کے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ خاتون کو پھانسی کے پھندے سے اتارا گیا اس کی موت ہوچکی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

18 Aug 2020, 1:57 PM

پرینکا گاندھی نے سبھاش چندر بوس کو یاد کرتے ہوئے کیا ٹوئٹ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے سبھاش چندر بوس کو یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "ہمارے ہیرو سبھاش چندر بوس ایک آزاد و خود مختار ہندوستان کے لیے لڑے تھے جس کی مضبوط جمہوریت ہر ایک انسان کے ظہارِ رائے کی حفاظت کرے گا۔" انھوں نے مزید لکھا کہ "آج ملک کی آواز کو دبانے اور آلودہ کرنے کے خلاف عزم مصمم سے کھڑا ہونا ہی انھیں سچی خراج عقیدت ہوگا۔ جے ہند۔"

18 Aug 2020, 1:32 PM

آسام: سیلاب سے 112 لوگوں کی موت 56 لاکھ 91 ہزار 694 افراد متاثر

آسام ڈیزاسٹرمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے آسام میں سیلاب کی وجہ سے 112 لوگوں کی موت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اتھارٹی نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 56 لاکھ 91 ہزار 694 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ریاست کے تقریباً 30 اضلاع میں حالت سنگین ہے۔


18 Aug 2020, 11:52 AM

شیوراج چوہان نے امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے کی دعاء

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر داخلہ امت شاہ کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے۔ انھوں نے آج کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’وزیرداخلہ امت شاہ جی کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع ملی۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ جلد ہی پوری طرح ٹھیک ہوں اور ملک کی خدمت میں پھر پرانی توانائی کے ساتھ جٹ جائیں۔ میری اور ملک کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔"

18 Aug 2020, 11:08 AM

بدن درد اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد امت شاہ ایمس میں داخل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک بار پھر سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ انھیں گزشتہ تین چار دنوں سے جسم میں درد، تھکن اور چکر کی بھی شکایت ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے دیر رات تقریباً 2 بجے انھیں دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو کہ نگیٹو برآمد ہوا ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت میں ایک ٹیم امت شاہ کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل امت شاہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ان کا علاج چلا تھا اور گزشتہ 14 اگست کو وہ گروگرام واقع میدانتا اسپتال سے ٹھیک ہو کر ڈسچارج ہو گئے تھے۔ لیکن ایک بار پھر ان کی صحت خراب ہونے کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا۔


18 Aug 2020, 10:09 AM

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار سے زائد کورونا مریض آئے سامنے، 876 اموات

کورونا انفیکشن سے بے حال ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 55 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 876 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق اب ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 2 ہزار 743 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 51 ہزار 797 تک پہنچ گئی ہے۔

18 Aug 2020, 9:23 AM

آشیش نہرا نے 22 سالہ رشبھ پنت کو جوان دھونی سے زیادہ باصلاحیت ٹھہرایا

سابق ہندوستانی تیز گیندباز آشیش نہرا نے مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔ اس دوران انھوں نے دھونی اور رشبھ پنت کے تعلق سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "دھونی کی سب سے بڑی خوبی ان کا مضبوط دماغ تھا جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو میں نے رشبھ پنت کو سونیٹ (ٹورنامنٹ) میں دیکھا ہے جب وہ 14 سال کے چلبلے بچے تھے۔ مجھ پر بھروسہ کیجیے کہ 22 سالہ پنت میں اس دھونی سے زیادہ فطری صلاحیت تھی جنھوں نے 2004 میں 23 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ہندوستان کے لیے کھیلا تھا۔"


18 Aug 2020, 8:29 AM

اتر پردیش اسمبلی کے 20 ملازمین کورونا پازیٹو، 2 دن بعد شروع ہونا ہے مانسون اجلاس

یو پی اسمبلی کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اسمبلی کے 20 ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل تقریباً 600 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ انفیکشن پائے گئے ملازمین میں سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔