ہلہ بول ریلی LIVE: بی جے پی-آر ایس ایس والے لوگوں کو ڈرارتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں، راہل گاندھی

ہلہ بول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی / ویڈیو گریب
ہلہ بول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی / ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

04 Sep 2022, 2:19 PM

ہم نے 27 کروڑ لوگوں کو غریبی سے باہر نکالا تھا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے دوران ہم نے 27 کروڑ لوگوں کو غریبی سے باہر نکالا تھا۔ کھانے کا حق، منریگا، قرض معافی جیسی اسکیموں کے ذریعے ایسا کیا تھا تھا۔ لیکن اب مودی حکومت نے واپس 23 کروڑ لوگوں کو غریبی میں دھکیل یا ہے۔ جو کام ہم نے 10 سالوں میں کیا تھا، انہوں نے 8 سال میں ختم کر دیا۔

04 Sep 2022, 2:13 PM

کانگریس کے 70 سالوں میں ایسی مہنگائی کبھی نہیں دکھائی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے زرعی قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں قوانین کو صنعت کاروں کے لیے لایا گیا تھا۔ کسانوں کی طاقت نے ان قوانین کو واپس لینے پر مجبور کیا۔ ہندوستان میں عام شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ جی ایس ٹی نے چھوٹے تاجروں کو ختم کر دیا اور سب سے زیادہ روزگار انہیں سے پیدا ہوتا ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے کیا کیا؟ میں بتاتا ہوں کہ کانگریس نے 70 سال میں ایسی مہنگائی کبھی نہیں دکھائی۔

04 Sep 2022, 2:10 PM

مودی حکومت میں صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ ہوا: راہل گاندھی

ہلہ بول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس حکومت کے دوران صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ ہوا ہے۔ آپ کے خوف اور نفرت کا فائدہ انہیں کے ہاتھوں میں جا رہا ہے۔ گزشتہ 8 سالوں میں اور کسی کا فائدہ نہیں ہوا۔ میڈیا ملک کے لوگوں کو خوفزدہ کرتی ہے۔ تیل، ایئرپورٹ، موبائل کا پورا شعبہ ان ہیں دونوں صنعت کاروں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔


04 Sep 2022, 2:04 PM

بی جے پی-آر ایس ایس والے لوگوں کو ڈرارتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں، راہل گاندھی

رام لیلا میدان پر منعقدہ کانگریس کی ہلہ بول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے ملک میں نفرت اور اشتعال بڑھتا ہی جا رہیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو ڈر ہوتا ہے، اس کے اندر نفرت پیدا ہوتی ہے۔ ہندوتان میں ڈر بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور مستقبل کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما ملک کو تقسیم کرتے ہیں اور جان بوجھ کر خوف پیدا کرتے ہیں۔ لوگوں کو ڈراتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں۔

04 Sep 2022, 1:58 PM

مرکز میں گونگوں، بہروں اور اندھوں کی حکومت، ملکارجن کھڑگے 

کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسی مسئلہ پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے، کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔ یہ گونگوں، بہروں اور اندھوں کی حکومت ہے۔ انہوں اس دوران شاعری بھی کی اور کہا ’’تنخواہ کا کچھ روپیہ راشن میں گیا، کچھ خرچ ہوا دوائی پر، تھوڑا بہت لین دین میں گیا، باقی بچوں کی پڑھائی پر۔ محتاج ہو گیا آدمی پائی پائی کے لئے، سمجھ نہیں آتا ہے کیا بولوں مہنگائی پر!‘‘


04 Sep 2022, 1:55 PM

حکمراں جماعت راہل گاندھی کو روکنے کی لڑائی لڑتے ہیں، بھوپیش بھگیل

مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ راہل گاندھی مسلسل کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کی بات کرتے ہیں۔ اقتدار پر قابض لوگ مہنگائی کو روکنے کے لیے کام نہیں کرتے، بلکہ راہل گاندھی کو روکنے کے لیے لڑتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم غریبوں کو مفت راشن دیتے ہیں تو اسے مرکز کے اقتدار پر قابض لوگ ریوڑی قرار دیتے ہیں لیکن وہ بڑے صنعت کاروں کا قرض معاف کر کے ربڑی فراہم کر رہے ہیں۔ ہم محنت کی عزت کرتے ہیں اور یہ لوگ محنت کی بے عزتی کرتے ہیں۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور کانگریس اس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

04 Sep 2022, 1:52 PM

مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے: سچن پائلٹ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے دہلی کے رام لیلا میدان پر منعقدہ ’ہلہ بول ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو وہ جی ایس ٹی کی مخالفت کرتی تھی، جبکہ آج اس نے ہر چیز پر جی ایس ٹی لگا دیا ہے۔ کانگریس عوام کی لڑائی لڑتی رہے گی۔ یہ حکومت کسان مخالف بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کسانوں کے خلاف قانون بنائے اور اب ایم ایس پی کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ آج ڈیزل، گیس، پٹرول اور روزمرہ کی چیزیں بہت مہنگی ہو گئی ہیں اور لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔


04 Sep 2022, 1:49 PM

کانگریس کے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا 

دہلی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین بنگ بھون سے اکبر روڈ پر اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر کی طرف جا رہے تھے۔

04 Sep 2022, 1:32 PM

راہل گاندھی کچھ دیر میں کریں گے رام لیلا میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب

کانگریس لیڈر پارٹی کی رام لیلا میدان پر منعقدہ ’ہلہ بول ریلی‘ میں پہنچ گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


04 Sep 2022, 12:58 PM

حکومت کے خلاف اعلان جنگ : مکل واسنک

اتر پردیش کی رہنما مونا مشرا نے کہا کہ آواز کمزور نہیں ہونی چاہئے۔ کانگریس کے انہیں ورکر کی دین ہے کے آ ج انگریز ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دو بھائی بے روز گاری اور مہنگائی۔ انہوں نے مودی کے دوست اڈانی تو آگے بڑھ رہے ہیں لیکن عوام پریشان ہے۔

ان کے بعد کانگریس کے جنرل سیکریٹری مکل واسنک نے کہا کہ کانگریس اس ریلی کے ذریعہ اقتدار میں بیٹھے رہنماؤں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ کانگریس اب نہیں خاموش نہیں بیٹھے گی اور آج سے بر سر اقتدار جماعت کے خلاف اعلان جنگ اس ریلی کے ذریعہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وقت تک نہیں بیٹھے گی جب تک نریندر مودی کے اقتدار کا خاتمہ نہیں ہو جائے گا۔

ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر ہڈا نے کہا کہ سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے کیونکہ ایک طرف تو لو گ بے روزگار ہیں دوسری طرف مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی زبردست مخالفت کی۔ انہون نے کہا کہ چار سال میں اگنی ویروں کو ریٹائر کر دیا جائے گا جبکہ مقابلہ چین سے ہے کیا تربیت دیں گے چار سال میں ہم۔

04 Sep 2022, 12:15 PM

مہنگائی کے خلاف گورو گگوئی نے ہلہ بولا

دہلی کے رام لیلا میدان میں لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی پہنچنا شروع ہو گئی تھی لیکن مہنگائی کے خلاف اس ہلہ بول ریلی کا باقائدہ آغاز دوپہر بارہ بجے کے بعد شروع ہوا۔ شروعات میں کانگریس کے سینئر رہنما اجے ماکن جو پورے پروگرام کی نظامت کرتے نظر آئے انہوں نے موجود لوگوں کے غصہ دیکھتے ہوئے ان کے سامنے مہنگائی کے خلاف نعرہ لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ہلہ بول اور لوگوں نے جواب میں کہا مہنگائی کے خلاف ہلہ بول، ہلہ بول۔

سب سے پہلے گورو گگوئی نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف لوگوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔ ان کے بعد طارق انورنے کہا کہ سوئی ہوئی حکومت کو جگانے کے لئے مہنگائی کے خلاف ہلہ بول نے کے لئے بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا آج لوگوں کا جینا مشکل ہے اور ایسے وقت میں کانگریس خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

طارق انور کے بعد مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے کہا کہ جس بڑی تعداد میں یہاں لوگ موجود ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام میں زبردست غصہ ہے۔ ہم حکومت کو جگانے کے لئے آئے ہیں ۔سال 2014 میں بی جے پی نے کہا تھا کہ ’بہت ہوئی مہنگائی کی مار‘ اب عوام ان سے بڑھتی مہنگائی کا جواب مانگ رہی ہے ۔


04 Sep 2022, 11:41 AM

مہنگائی کے خلاف رام لیلامیدان میں نظر آیا لوگوں میں غصہ

کانگریس کی مہنگائی کے خلاف’ ہلہ بول‘ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ دہلی کے رام لیلا میدان میں پہنچ گئے ہیں۔ لوگوں میں مہنگائی اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف زبردست غصہ نظر آ رہا ہے۔ رام لیلا میدان پوری طرح بھر گیا ہے اور لوگوں کا آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

04 Sep 2022, 11:10 AM

ہم مہنگائی کے خلاف آوازیں جوڑتے جائیں گے، راجہ کو سننا ہی پڑے گا: راہل گاندھی


04 Sep 2022, 11:02 AM

’رام لیلا میدان تیار ہے، کیونکہ ملک مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یکجا ہے‘

ہلہ بول ریلی میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں کانگریس لیڈران اور کارکنان دہلی کے رام لیلا میدان پہنچ چکے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے کہا گیا ’’مہنگائی پر ہلہ بول ریلی کے لئے رام لیلا میدان تیار ہے، کیونکہ ملک یکجا ہے مہنگائی کے خلاف، ملک یکجا ہے بے روزگاری کے خلاف۔‘‘

04 Sep 2022, 10:52 AM

ہلہ بول ریلی سے قبل راہل گاندھی دہلی پہنچے

رام لیلا میدان میں انڈین نیشنل کانگریس کی ’ہلہ بول ریلی‘ سے قبل پارٹی لیڈر راہل گاندھی دہلی پہنچ گئے ہیں۔


04 Sep 2022, 10:25 AM

اجے ماکن کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے راجستھان-ہریانہ بارڈر پہنچے

مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ہلہ بول ریلی سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر اور انچارج راجستھان اجے ماکن کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے صبح کے وقت راجستھان-ہریانہ بارڈر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے وہاں کارکنان کی ریلی میں شرکت کے لئے چلائی جا رہی رجسٹریشن مہم میں بھی حصہ لیا۔

ہلہ بول ریلی LIVE: بی جے پی-آر ایس ایس والے لوگوں کو ڈرارتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں، راہل گاندھی
ہلہ بول ریلی LIVE: بی جے پی-آر ایس ایس والے لوگوں کو ڈرارتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں، راہل گاندھی
04 Sep 2022, 10:15 AM

مودی سرکار کے دو بھائی ’بے روزگاری اور مہنگائی‘: جے رام رمیش

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے مہنگائی کے خلاف ’ہلہ بول‘ ریلی سے پہلے کہا ہے ’’مودی سرکار کے دو بھائی بے روزگاری اور مہنگائی، مودی سرکار کے دو بھائی ای ڈی اور سی بی آئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے کہا غلط طریقے سے جی ایس ٹی کو لاگو کرنا، مہنگائی پر قابو نہ پانا اور بڑھتی بے روزگاری کو روکنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانا، مودی حکومت کی وہ غلط پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے پورا ملک پریشان ہے۔


04 Sep 2022, 9:44 AM

ہلہ بول ریلی کا ریاستی انتخابات یا 2024 کے عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں: جے رام رمیش 

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’آج کی ہلہ بول ریلی کا ریاستی انتخابات کا 2024 کے عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملک کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال ہیں، لہذا اس کے ذریعے غیر حساس مرکزی حکومت کو سخت پیغام دیا جا رہا ہے۔‘‘

04 Sep 2022, 8:59 AM

ریلی کے پیش نظر مختلف سڑکیں بند، ٹریفک ایڈوائیزری جاری

کانگریس کی ہلہ بول ریلی کے پیش نظر دہلی کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند رہے گی۔ دہلی ٹریفک پولیس کی رہنما ہدایات کے مطابق یہ سڑکیں بند کی گئی ہیں:

  • رنجیت سنگھ فلائی اوور (بارہ کھمبا روڈ سے گرو نانک چوک تک)

  • ویویکانند مارگ (دونوں اطراف)

  • جے ایل این مارگ (دہلی گیٹ سے گرو نانک چوک تک)

  • کملا مارکٹ گول چکر سے گرو نانک چوک تک

  • چمن لال مارگ

  • اجمیری گیٹ (آصف علی روڈ کی جانب)

  • کملا مارکٹ کی طرف والی ڈی ڈی یو-منٹو روڈ ریڈ لائٹ


04 Sep 2022, 8:56 AM

رام لیلا میدان پر سخت حفاظتی انتظامات

انڈین نیشنل کانگریس کی ہلہ بول ریلی کے پیش نظر دہلی کے رام لیلا میدان پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ریلی کے مقام پر مقامی پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ رام لیلا میدان کے داخلی مقام پر میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے جانچ کی جائے گی۔

04 Sep 2022, 8:45 AM

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان سے کانگریس کا اعلانِ جنگ

مہنگائی، بے روزگاری اور جی ایس ٹی کے غلط نفاذ کے خلاف کانگریس دہلی کے رام لیلا میدان سے اعلان جنگ کرنے جا رہی ہے۔ میدان پر منعقد ہونے جا رہی ’ہلہ بول ریلی‘ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ راہل گاندھی سمیت پارٹی کے اہم رہنما ریلی میں شرکت کریں گے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے عین قبل منعقد ہو رہی اس ریلی میں شرکت کے لئے مختلف ریاستوں سے کارکنان اور لیڈران دہلی پہنچ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔