دہلی: درخت کو بچانے کے لیے کانگریس خواتین نے سبز لباس پہن کر کیا مظاہرہ

دہلی واقع سروجنی نگر میں کانگریس کی خاتون کارکنان نے آج مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں تقریباً 16500 درخت کاٹنے کی بات کہی گئی ہے۔

تصویر پرمود پشکرنا
تصویر پرمود پشکرنا
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف دہلی ہائی کورٹ نے ملک کی راجدھانی دہلی کی از سر نو تعمیر کے نام پر 16500 درختوں کو کاٹنے پر 4 جولائی تک کے لیے روک لگا دی ہے اور دوسری طرف مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذریعہ مرکزی حکومت کے ذریعہ درختوں کو کاٹنے کی منظور دیے جانے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ سروجنی نگر، قدوائی نگر، نیتا جی نگر اور نوروجی نگر وغیرہ میں لگاتار درختوں کو بچانے کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ آج کانگریس کی خاتون کارکنان پر مبنی ’گرین بریگیڈ‘ نے بھی سروجنی نگر میں سبز لباس زیب تن کر کے مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں تختی لے کر درخت کو بچانے کی اپیل کی۔

خاتون کانگریس کارکنان کے ذریعہ کیے گئے اس مظاہرہ میں پرنب مکھرجی کی بیٹی اور کانگریس لیڈر سرمشٹھا مکھرجی بھی موجود تھیں اور انھوں نے ’مجھے بچاو‘ لکھے ہوئے پوسٹر کو درختوں پر لگا کر مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے دوران سبز رنگ کی ساڑیوں اور شلوار سوٹ میں خواتین یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ دہلی میں ہریالی کی ضرورت ہے اور درختوں کے کاٹنے سے اس کا برا اثر ماحولیات پر پڑے گا۔ یہ خواتین جو تختیاں لیے ہوئی تھیں اس پر ’پیڑ پودے مت کرو نشٹ، سانس لینے میں ہوگا کشٹ‘، ’سیو دی اَرتھ، وانٹ اے ٹری‘ اور ’مجھے بچاؤ‘ جیسے سلوگن لکھے ہوئے تھے۔ سروجنی نگر میں کیے گئے اس مظاہرے کی تصویری جھلکیاں نیچے دیکھی جا سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔