ہند-ماریشس کے درمیان مالی تعاون، شراکت داری معاہدہ کو کابینہ سے ملی منظوری

دونوں ملک معاہدے پر دستخط کرنے کے دوسال کے اندر محدود تعداد میں حساس اشیاء کے لیے ایک خود کار سیکورٹی سسٹم (اے ٹی ایس ایم) پر بات چیت کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور ماریشس کے درمیان وسیع مالی تعاون اور شراکت داری کے معاہدے (سی ای سی پی اے) پر دستخط کیے جانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ہوئے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ہندوستان-ماریشس سی ای سی پی اے، پہلا تجارتی معاہدہ ہے جو افریقہ کے کسی ملک کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے میں اشیاء کی تجارت، سروسز میں کاروبار، تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں، صفائی کے منصوبوں، تنازعہ کا نمٹارہ، شہریوں کے آمد و رفت، ٹیلی کام، مالیاتی خدمات، کسٹم ڈیوٹی عمل اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون قائم کیا جائے گا۔ سی ای سی پی اے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور بہتر بنانے کے لیے ایک ادارہ جاتی نظام فراہم کرتا ہے۔


ہندوستان اور ماریشس کے درمیان سی ای سی پی اے میں ہندوستان کے لیے 310 برآمداتی اشیاء کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں اشیائے خوردنی، مشروبات، زراعت، کپڑا، بیس میٹلز، بجلی، الیکٹرانک، پلاسٹک، کیمیکل، لکڑی اور اس سے بنے سامان اور دیگر کئی اشیاء شامل ہیں۔ ماریشس کو اپنے 615 اشیاء جن میں فروزن مچھلی، خاص نوعیت کی چینی، بسکٹ، تازے پھل، جوس، منرل واٹر، بیئر، الکحل مشروبات، صابون، بیگ، طبی اور جراحی کے آلات اور ملبوسات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پیشہ ور خدمات جیسے کمپیوٹر سے متعلق سروسز، تحقیق و ترقی، ٹیلی کام، تعمیر، تقسیم، تعلیم، ماحولیات، مالیات، سیاحت اور سفر سے متعلق، انٹرٹینمنٹ، یوگا، آڈیو-وزول سروسز اور ٹرانسپورٹ خدمات جیسے تقریباً 115 علاقوں تک یہ اس معاشی تعاون سے فائدہ پہنچے گا۔ دونوں ملک معاہدے پر دستخط کرنے کے دوسال کے اندر محدود تعداد میں حساس اشیاء کے لیے ایک خود کار سکیورٹی سسٹم (اے ٹی ایس ایم) پر بات چیت کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔