غازی پور: 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ نوجوان ووٹروں کے ہاتھ

لوک سبھا انتخابات میں غازی پور پارلیمانی سیٹ پر 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں 68 فیصد نوجوانوں کا اہم رول ہو گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

غازی پور: لوک سبھا انتخابات میں غازی پور پارلیمانی سیٹ پر 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں 68 فیصد نوجوانوں کا اہم رول ہو گا۔

غازی پور سیٹ پر 18 لاکھ سے زائد ووٹر ہے، جس میں 68 فیصد نوجوان ووٹر ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

غازی پور میں کل ووٹروں میں سے بڑی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 106 ووٹر تقریبا 68 فیصد سے زائد ووٹر نوجوان طبقہ کے ہیں۔ 14 امیدواروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے منوج جھا ،ایس پی - بی ایس پی گٹھ بندھن سے بی ایس پی امیدوار افضل انصاری کے علاوہ اجیت پرتاپ کشواہا انڈین نیشنل کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے بھانو پرکاش پانڈے، كمينشٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی ،لینن ) (لبریشن) سے ايشوري پرساد کشواہا، کسان مزدور سنگھرش پارٹی، جنتاراج پارٹی سے بھرت ،پرگتی شیل مانو سماج پارٹی سے راجیش کمار یادو، بھارتیہ جن نائک پارٹی سے ڈاکٹرراجیش کمار سنگھ، بھارتیہ سماج پارٹی سے رام جی ، مولک ادیکار پارٹی سے رام پرویش شرما عرف رنكو، جن شکتی پارٹی سے ویدپركاش، پرگتی شیل سوشلسٹ پارٹی (لوہیا) سے سنتوش کمار یادو اور دیگر آزاد امیدوار کے طور پر ہردے نرائن سنگھ انتخابی میدان میں پانچ سال کے لئے عوام کی رہنمائی کرنے غرض سے حمایت طلب کریں گے۔


اس سیٹ پر 18 لاکھ 51 ہزار 857 ووٹر ہیں ۔ جن میں سے 10 لاکھ 09 ہزار 105 مرد اور 8 لاکھ 42 ہزار 685 خواتین کے علاوہ 67 ووٹر تھرڈ جینڈر ہیں۔سب سے خاص بات یہ ہے کہ غازی پور لوک سبھا حلقہ میں 12 لاکھ 64 ہزار 106 کل ووٹروں میں سے 68 فیصد سے بھی زائد ووٹر نوجوان طبقہ کے ہیں، جنہیں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع حاصل ہو گا ۔ لہذا تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے امیدوار نوجوانوں پر ہی نظر بنائے ہوئے ہیں۔

بہرائچ: ووٹنگ سے 48 گھنٹے قبل نیپال سرحد سیل ہوگی

بہرائچ، 3 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ہند۔ نیپال سرحدی پولیس نے ووٹنگ سے 48 گھنٹے قبل بہرائچ سے متصل ہند۔ نیپال سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ سرحدی تھانہ روپئی ڈيهہ کے کمپلکس میں انڈو۔نیپال پولیس اہلکاروں کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لوک سبھا انتخابات سے 48 گھنٹے قبل چار مئی کو سرحد سیل کر دی جائے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں سیکورٹی انتظامات کے لئے دونوں ممالک کے پولیس اہلکار سخت نگرانی کریں گے۔ انتخابات کے بعد سرحد پر آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔


انہوں نے بتایا کہ روپئی ڈیہہ تھانہ کمپلکس میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت انسپکٹر انچارچ نے کی۔ میٹنگ میں تھانہ انچارج نے نیپال کے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ چھ مئی کو لوک سبھا الیکشن ہے۔ ایسے میں سرحد پر مشتبہ سرگرمیاں روکنے کے لئے نیپال کے پولیس اہلکار تعاون کریں۔

نیپال کے جمونہا علاقہ کے سکیورٹی انچارج نے انتخابات کے دوران تحفظ کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے تعاون دینے بات کہی۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ چھ مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 48 گھنٹے پہلے ہی سر حد سیل کر دی جائے گی۔ چار مئی سے پابندی مکمل طور پر نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد چھ مئی کو شام سے آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔

میٹنگ میں نیپال فورس کے روی گھمیرے، سرحدی چوکی جیسپور کے سب انسپکٹر اندر کمار بسنیت، نگراں چوکی سائیں، گاؤں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر كلراج كھنال، تھانہ رادھاپور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جنگ ایم سی سمیت تھانے کے پولیس اہلکار شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2019, 10:10 PM