نوجوان کسی چیز کو حاصل کرنے کے جذبہ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھیں: انجنی کمار

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجنی کمار نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ٹی ایم آئی کے اشتراک سے تقریباً 20 ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمت حاصل ہوئی ہے۔

حیدر آباد پولیس کمشنر انجنی کمار/ فائل تصویر
حیدر آباد پولیس کمشنر انجنی کمار/ فائل تصویر
user

یو این آئی

حیدرآباد: پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ نوجوان کو چاہئے کہ وہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے جذبہ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے ملک پیٹ اسمبلی حلقہ کے آسمان گڑھ علاقہ میں نوجوانوں کے لئے جاب فیر کا افتتاح کیا۔ اس جاب فیر کا اہتمام حیدرآباد ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جاب فیر میں 27 سے زائد کمپنیوں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا اور تقریباً چار ہزار امیدوار شریک رہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ٹی ایم آئی کے اشتراک سے تقریباً 20 ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ آج بھی تقریباً ایک ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ یہ شہر حیدرآباد کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔


ایک سماجی کاز کے لئے پولیس کی جانب سے یہ جاب فیر منعقد کیا گیا ہے۔ ہر پولیس ملازم اپنا رول ادا کرتے ہوئے حیدرآباد کو زندگی گزارنے کے لئے بہتر مقام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ طلبہ، نوجوان لڑکے، لڑکیاں اپنی زندگی میں نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں اور تلنگانہ ریاست کو بنانے میں یہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔