ٹرین میں ماسک نہ لگانے و تھوکنے پر جانا پڑے گا جیل

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن میں داخل و منزل کے آخری اسٹیشن سے باہر نکلنے تک ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ نیز ماسک صحیح طریقے سے لگا ہونا چاہیے۔ ایسا نہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ٹرین کے سفر کے دوران ریلوے اسٹیشن پر یا ٹرین کے اندر کووڈ۔19 سے متعلق جاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال تک کی جیل اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے تہواروں کے موسم کے دوران مسافروں کی بھیڑ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آج ہدایات جاری کیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہونے سے منزل کے آخری اسٹیشن سے باہر نکلنے تک ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ نیز ماسک صحیح طریقے سے لگایا جانا چاہیے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سماجی فاصلے پر عمل نہیں کرنا اور کووڈ۔19 سے متاثر پائے جانے کے باوجود یا اس کے لئے نمونے دینے کے بعد رپورٹ آنے سے پہلے یا ریلولے اسٹیشن پر طبی جانچ کے بعد سفر سے روکے جانے کے باوجود ٹرین سفر کی کوشش کرنا بھی اس زمرے میں آئے گا۔ عوامی مقام پر تھوکنا یا جان بوجھ کر کسی طرح کی گندگی پھیلانا بھی رہنما خطوط میں ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ اسٹیشن پر یا ٹرین کے اندر کسی بھی طرح کی گندگی پھیلانا یا ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی اضافی ہدایت کی خلاف ورزی بھی قابل سزا جرم ہوگا۔


آر پی ایف نے کہا کہ ان جرائم کے لئے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145، 153 اور 154 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دفعہ 145 غیر قانونی طور پر کسی ٹرین میں سوار ہونے کے تعلق سے ہے، جس کے تحت ایک ماہ کی قید یا پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ زیادہ سے زیادہ تین سال قید یا 10 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔ جان بوجھ کر دوسروں کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے دفعہ 153 کے تحت پانچ سال تک کی قید کا التزام ہے۔ وہیں غیر دانستہ طور پردوسروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے لئے ایک سال کی قید یا جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔