غیرقانونی قبضوں پر یوگی سخت، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

سی ایم یوگی نے اعلی افسران کی ٹیم 9 کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ، بس اسٹینڈ، رکشا اسٹینڈ وغیرہ کو فوراً ختم کرایا جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر / @ANI
یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر / @ANI
user

یو این آئی

لکھنؤ: سڑک، کالونی کو غیر قانونی قبضوں کا اڈا بنانے والوں پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نگاہیں ٹیڑھی ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کاروباری اور عام لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے قبضہ کرنے والے مافیا عناصر سے سختی سے نپٹنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔

یوگی نے ہفتہ کو اعلی افسران کی ٹیم 9 کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ، بس اسٹینڈ، رکشا اسٹینڈ وغیرہ کو فوراً ختم کرایا جائے۔ ایسے اسٹینڈ پر غیرقانونی وصولی اور مافیا /مجرمانہ شبیہ والے افراد ملوث ہوتے ہیں۔ ان کی شناخت کر کے بلا کسی تاخیر سخت کارروائی کی جائے۔ پارکنگ کی مستقل جگہ کو یقینی بنایا جائے۔


انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر قبضہ کے مسائل کو ختم کرنا ہوگا۔ مقامی انتظامیہ کے افسران ویاپار منڈلوں کے ساتھ رابطہ کر کے اس کا حل یقینی بنائیں۔ پٹری کاروباریوں کے لئے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی بحالی کا انتظام کیا جائے۔ کاروباریوں سے رابطہ کرکے یہ یقینی بنائیں کہ ہر دوکان اپنی سرحد کے اندر ہی ہو۔

وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر افسر فیلڈ میں اتریں، انتظامی سطح کے محکمہ جاتی افسران ضلع میں جائیں۔ پارکنگ، آمدورفت وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیں۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کاروباریوں سے رابطہ کریں۔ ہر ڈیولپمنٹ اتھارٹی/شہری اکائی میں ٹاؤن پلانر کی تعیناتی کی جائے۔ پروجکٹوں کے تعین کے وقت آئندہ کے 50سالوں کی حالات کو دھیان میں رکھیں۔ غیرقانونی کالونیوں کو پنپنے نہ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */