یوگی حکومت بیٹیوں کے حق میں نعرے تو لگاتی ہے، ان کی بات نہیں سنتی: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں نہ تو بیٹیاں محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے تئیں حکومت سنجیدہ ہے، یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بیٹیوں کی نہیں سنتی، صرف بیٹوں کے بہتر مستقبل کے نعرے لگاتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں عصمت دری کی متأثرہ کو ملزمین کے ذریعہ زندہ جلانے کی کوشش اور علاج کے دوران متأثرہ کے دم توڑنے کے بعد اپوزیشن ریاستی حکومت پوری طرح سے حملہ آور ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنیچر کو متأثرہ کی روح کی تسکین کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم اور سابق وزیر راجیندر چودھری بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔

اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

لکھنؤ: اتر پردیش میں خواتین کے تئیں جرائم کے خلاف احتجاج کرتے سماجوادی پارٹی کارکنان
لکھنؤ: اتر پردیش میں خواتین کے تئیں جرائم کے خلاف احتجاج کرتے سماجوادی پارٹی کارکنان

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں نہ تو بیٹیاں محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے تئیں حکومت سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بیٹیوں کی نہیں سنتی ہے۔ حکومت بس بیٹوں کے بہتر مستقبل کے نعرے لگاتی ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ یہ حکومت جب تک نہیں جائے گی بیٹیوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔ ریاست کی بیٹیوں پر ظلم بڑھ رہا ہے جس سے پورے ملک میں غم وغصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں روز کہین نہ کہیں خواتین کے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہے اور ریاستی حکومت اسے روک پانے میں کامیا ہے۔ اترپردیش میں نظم ونسق کی حالت کافی خراب ہے۔

یو پی اسمبلی کے باہر دھرنا دیتے اکھلیش یادو
یو پی اسمبلی کے باہر دھرنا دیتے اکھلیش یادو

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔