بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ بنکروں کو فلیٹ شرح پر بجلی دینے کی اسکیم کو بحال کیا جائے۔ فرضی بقایاجات کے نام پر بنکروں کا استحصال بند کیا جائے اور ان کے بجلی کنکشن نہ کاٹے جائیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر Getty Images
پرینکا گاندھی، تصویر Getty Images
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بنکروں کے مسائل کے سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور حکومت سے بنکروں کے مفاد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'دنیا میں بنارس کا نام مشہور کرنے والے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی نہ دینا، نئے ریٹ پر بجلی بل کی وصولی کے لئے انہیں ہراساں کرنا، بے حد غلط ہے۔ بی جے پی حکومت کو بلا تاخیر فلیٹ ریٹ پر بجلی و پرانے شرح پر بقایا جات کی ادائیگی نافذ کر کے بنکروں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے خط میں لکھا ہے 'گزشتہ کچھ وقت سے وارانسی کے بنکر کافی پریشان ہیں۔پوری دنیا میں مشہور بنارسی ساڑیوں کے بنکر دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔ کورونا وبا اور سرکاری پالیسیوں کی وجہ سے ان کا پورا کاروبار چوپٹ ہوگیا ہے جبکہ ان کی دست کاری نے صدیوں سے اترپردیش کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت کو اس مشکل وقت میں ان کا تعاون کرنا چاہیے۔


انہوں نے لکھا کہ 'یو پی حکومت نے 2006 میں بنکروں کے لئے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی اسکیم نافذ کی تھی مگر آپ کی حکومت یہ اسکیم ختم کر کے بنکروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ من چاہے بجلی شرح شرح کے خلاف ہڑتال پر گئے بنکروں کو حکومت نے بات چیت کے لئے بلایا اور تیقن دیا کہ ان کے مطالبات مان لئے جائیں گے مگر مسائل کے حل کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

پرینکا نے مطالبہ کیا ہے کہ بنکروں کو فلیٹ شر ح پر بجلی دینے کی اسکیم کو بحال کیا جائے۔ فرضی بقایا جات کے نام پر بنکروں کا استحصال بند کیا جائے اور بنکروں کے بجلی کنکشن نہ کاٹے جائیں بلکہ کاٹے گئے کنکشن کو فوراً بحال کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */