یوگی و اکھلیش سمیت دیگر نو منتخب ممبران اسمبلی آج لے رہیں حلف

انتخابات میں 111 ایم ایل اے جیتنے والی ایس پی ایوان میں اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی ہے۔ وہیں ایس پی صدر اکھلیش کو پہلے ہی اپوزیشن پارٹی کا لیڈر مقرر کیا جا چکا ہے۔

اتر پردیش اسمبلی
اتر پردیش اسمبلی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور 18ویں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کئے گئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو سمیت اسمبلی کے دیگر تمام نو منتخب ممبران اسمبلی آج حلف لے رہے ہیں۔ گورنر کی جانب سے نو مقرر کردہ پرو ٹیم اسپیکر رماپتی شاستری آج اسمبلی میں یوگی اور اکھلیش سمیت تمام ممبران اسمبلی کو حلف دلا رہے ہیں۔ اس کے بعد منگل کو پروٹیم اسپیکر شاستری اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کرا کے 18ویں اسمبلی کی تشکیل کا عمل مکمل کروائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 403 رکنی اسمبلی کے لیے حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 255 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ حکمراں جماعت کے طور پر بی جے پی کے منتخب لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد اب 18ویں اسمبلی کی تشکیل کا باقاعدہ عمل نو منتخب اراکین کی حلف برداری اور نئے اسمبلی اسپیکر کے ساتھ ہی مکمل کیا جائے گا۔


انتخابات میں 111 ایم ایل اے جیتنے والی ایس پی ایوان میں اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی ہے۔ وہیں ایس پی صدر اکھلیش کو پہلے ہی اپوزیشن پارٹی کا لیڈر مقرر کیا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */