'تیر نشانے پر لگا ہے، اس لیے بی جے پی پریشان'، یوگیندر یادو نے بھارت جوڑو یاترا سے جاری کیا ویڈیو پیغام

یوگیندر یادو نے بتایا کہ پدیاترا کے دوران سڑک کے کنارے لوگوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے، کوئی جواہر لال نہرو بن کر تو کوئی اندرا گاندھی بن کر بھارت یاتریوں کا حوصلہ بڑھا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھارت جوڑو یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ اس یاترا میں مشہور و معروف سماجی کارکن یوگیندر یادو بھی شامل ہوئے ہیں۔ یوگیندر یادو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کہا ہے کہ وہ یاترا کیا جس میں مشکلات نہ ہوں۔ ہم نے جب جب یاترائیں کی ہیں، اس میں کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کیا ہوگا۔ دراصل یہ پریشانیاں ہی ہیں جو یاترا کے مقاصد کو بہتر بناتی ہیں۔ یوگیندر یادو نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ مشکلات اور پریشانیاں بھی ایک ذمہ داری ہے۔ اسی طرح آئین کو بچانا بھی ایک ذمہ داری ہے۔

یوگیندر یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس یاترا سے بی جے پی والے پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ کانگریس کی کنٹینر کی تصویر بتا کر مہاراشٹر کی لگژری بسوں کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ تیر نشانے پر لگا ہے، اس کا مطلب وہ پریشان تو ہیں۔


یوگیندر یادو نے بتایا کہ پدیاترا کے دوران سڑک کے کنارے لوگوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ کوئی جواہر لال نہرو بن کر تو کوئی اندرا گاندھی بن کر بھارت یاتریوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ یوگیندر یادو نے ساتھ ہی کہا کہ یاترا کے دوران یہ محسوس کیا گیا کہ اس یاترا کو لے کر نئے نئے نعرے بھی بن رہے ہیں۔ مثلاً 'مل کر جوڑو، خوشی سے جوڑو، بھارت جوڑو، بھارت جوڑو'، 'وہ توڑیں گے، ہم جوڑیں گے'، 'نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو'۔ ویڈیو میں یوگیندر یادو نے اپیل کی ہے کہ اس یاترا سے سبھی کو جڑنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔