بی جے پی میں اقربا پروری حاوی، سینئر لیڈران بیٹوں کو بڑا عہدہ دلانے میں مصروف!

عوام کے درمیان بی جے پی اقربا پروری کی خوب مخالفت کرتی ہوئی نظر آتی ہے، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ اس پارٹی میں بھی اقربا پروری کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کی تازہ مثال کرناٹک میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

عوام کو دکھانے کے لیے بی جے پی اقربا پروری کے خلاف خوب بیان دیتی ہے، لیکن اصل معنوں میں اس پارٹی میں بھی اقربا پروری کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے دوسرے بیٹے بی وائی وجیندر کو برسراقتدار بی جے پی کی ریاستی یونٹ کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایک افسر نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ "بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ نلن کمار کٹیل نے تنظیم کے 10 نائب صدور، 4 جنرل سکریٹریز، 2 خزانچی اور 7 چیف (تنظیم) کی تقرری کی ہے۔ ان میں سے ایک نائب صدر کے طور پر وجیندر کی بھی تقرری کی گئی ہے۔"

دیگر 9 نائب صدور میں اروند لمباولی اور نرمل کمار سمارنا (بنگلورو سنٹرل سے)، تیجسونی اننت کمار اور ایم شنکرپا (بنگلورو جنوب)، پرتاپ سمہا اور ایم' راجندر (میسور)، شوبا کرندلاجے (اُڈپی)، ملکیا گوٹیدار (کلبرگی)، اور ایم بی نندیش (تمکور) سے ہیں۔ حالانکہ وجیندر ریاست کے شمال مغربی علاقہ کے مالناد واقع شیوموگا سے ہیں، لیکن وہ ٹیک سٹی میں یدی یورپا کے ساتھ رہتے ہیں۔


وجیندر کے بڑے بھائی بی وائی راگھویندر شیوموگا سے 2009 سے لگاتار تیسری بار لوک سبھا رکن ہیں۔ وہ شکاری پورہ اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جس کی اس وقت یدی یورپا نمائندگی کر رہے ہیں۔ چار جنرل سکریٹریز میں این روی کمار (داون گیرے)، سداراجو (میسور دیہی)، سی این اشوتھ نارائن (بنگلورو سنٹرل) اور مہیش تینگیناکائی (ہبلی دھارواڑ) ہیں۔ نارائن بھی ریاستی حکومت کے تین نائب وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔

10 سکریٹریز میں ستیش ریڈی (بنگلورو جنوب)، تلسی منی راجو گوڑا (بنگلورو سنٹرل)، کیشو پرساد (بنگلورو شمال)، جگدیش ہیرمانی (بگل کوٹ)، سدھا جیا رودریش (داون گیرے)، بھارتی مگدُم (بیلاگوی دیہی)، ہیم لتا نایک (کوپل)، اُجولا (بیلاگوی شہر)، کے ایس نوین (چتر دُرگ) اور ونے بدارے (تمکور) ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔