بہتر ہوتا اگر دہلی میں ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جاتی: وزیر صحت

دہلی حکومت نے آج سے شروع ان لاک 3 میں ہوٹلوں اور ہفتہ وار بازاروں کو تجربے کے طور پر ایک ہفتے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن لیفٹیننٹ گورنر بیجل نے اسے مسترد کردیا۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے سنیچر کے روز کہا ہے دہلی میں ہوٹل کھولنے کے فیصلے کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی جانب سے اجازت نہیں ملنے پر کہا کہ اگر اجازت دی جاتی تو بہتر ہوتا ۔ ستیندر جین نے دہلی میں کورونا کی اصل صورتحال کا جائز لینے کے لئے آج سے شروع ہونے والے پانچ روزہ دوسرے سروے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’لیفٹیننٹ گورنر نے تین بڑے فیصلے پلٹ دیے ہیں ۔ اترپردیش میں ہوٹل کھلے ہوئے ہیں۔ دہلی کی سرحد سے متصل غازی آباد ، نوئیڈا ، ہریانہ میں کھلے ہوئے ہیں ، وہاں کیسز بڑھ رہے ہیں اور ہوٹل کھلے ہوئے ہیں ، لیفٹیننٹ گورنر کی مرضی ہے ، میں آپ کو اصل صورتحال بتا سکتا ہوں کی ان لاک کے لئے جب مرکز نے اعلان کیا تھا ، اجازت دی تھی ، ہم چاہتے تھے کہ اگر اجازت دی جاتی تو بہتر ہوتا‘‘۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے آج سے شروع ان لاک 3 میں ہوٹلوں اور ہفتہ وار بازاروں کو تجربے کے طور پر ایک ہفتے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن لیفٹیننٹ گورنر بیجل نے اسے مسترد کردیا۔ ستیندر جین نے کہا کہ آج سے دہلی میں دوسرا سیرولوجیکل سروے شروع ہورہا ہے جو 5 اگست تک چلے گا۔ سیرولوجیکل سروے میں خون کا نمونہ لے کر جانچ کی جاتی ہےکہ آپ کے جسم میں اینٹی باڈیزبنی یا نہیں ، اگر پازیٹو آیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کورونا ہوا تھا اور آپ صحت یاب ہوچکے ہیں اور جسم میں اینٹی باڈیز بن چکی ہیں۔


سیرولوجیکل سروے کی رپورٹ میں 24 فیصد لوگوں میں اینٹی باڈیز بننے کا انکشاف ہو ا تھا ۔ اس کا مطلب ہے کہ 24 فیصد لوگ پازیٹو ہو کر صحت یاب ہو گئے تھے۔ اب ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ڈیڑھ ماہ کے بعد اس میں کتنا فرق پڑا ہے ،پچھلی بار 24 فیصد تھا ، اس بار ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس میں کتنا فرق آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔