کیجریوال حکومت کے اقدام سے دہلی والوں کو راحت، ڈیزل 8.36 رپے فی لیٹر سستا

ڈیزل پر عائد ہونے والے ویٹ کو کم کرنے کے سبب دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 73.64 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے، کیجریوال حکومت کے اس فیصلہ کی وجہ سے ڈیزل 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی کیجریوال حکومت نے ڈیزل پر عائد ویٹ (ویلو ایڈیڈ ٹیکس) کو گھٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب یہ سستا ہو گیا ہے۔ کیجریوال کابینہ نے ڈیزل پر ویٹ کو 30 فیصد سے گھٹا کر 16.75 فیصد کر دیا ہے۔ ڈیزل پر عائد ہونے والے ویٹ کو کم کرنے کے سبب دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 73.64 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے، کیجریوال حکومت کے اس فیصلہ کی وجہ سے ڈیزل 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل چوتھے دن اور پٹرول کے 31 ویں دن مستحکم رہی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 81.94 روپے فی لیٹر اور 80.11 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ کولکاتہ اور چنئی میں، یہ بالترتیب 77.04 اور 78.86 روپے فی لیٹر رہی ، جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔


دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بھی بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہیں۔

ملک کے چار بڑے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے:

شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 80.43 (مستحکم ) ---------- 81.94 (مستحکم)

کولکتہ --------- 82.10 (مستحکم) ---------- 77.04 (مستحکم)

ممبئی ------------- 87.19 (مستحکم) ---------- 80.11 (مستحکم)

چنئی ------------ 83.63 (مستحکم) ---------- 78.86 (مستحکم)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jul 2020, 1:46 PM