تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے یٰسین ملک کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل

بتایا جاتا ہے کہ جب یٰسین ملک نے بھوک ہڑتال شروع کی تو اس کی اطلاع جیل انتظامیہ کو بھی دے دی تھی، ہڑتال شروع کرنے کے بعد جیل انتظامیہ نے اسے منانے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ اپنے مطالبات پر قائم رہے۔

یٰسین ملک، تصویر آئی اے این ایس
یٰسین ملک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی واقع تہاڑ جیل میں بند یٰسین ملک کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ یٰسین ملک کا بلڈ پریشر کبھی زیادہ اور کبھی کم ہو رہا ہے۔ اس بے قابو بلڈ پریشر کو دیکھتے ہوئے جیل انتظامیہ نے اسے آر ایم ایل اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یٰسین ملک گزشتہ کچھ دنوں سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق یٰسین کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف چل رہے زیر غور معاملے کی صحیح طریقے سے جانچ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک تہاڑ جیل میں یٰسین ملک کو آئی وی مائع مادہ دیا جا رہا تھا۔ روبیہ سعید اغوا معاملے میں ملزم یٰسین ملک نے سماعت کے لیے جموں کی ایک عدالت میں جسمانی طور سے پیش ہونے کی اجازت طلب کی تھی، لیکن مرکزی حکومت نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔


بتایا جاتا ہے کہ جب یٰسین ملک نے بھوک ہڑتال شروع کی تو اس کی اطلاع جیل انتظامیہ کو بھی دے دی تھی۔ ہڑتال شروع کرنے کے بعد جیل انتظامیہ نے اسے منانے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ اپنے مطالبات پر قائم رہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یٰسین ملک تہاڑ جیل نمبر 7 کے ہائی سیکورٹی سیل میں بند ہے۔ جمعہ کو اسے صبح میں ناشتہ دیا گیا تھا، لیکن اس نے ناشتہ کرنے سے منع کر دیا۔ اس نے جیل اہلکاروں کو بتایا کہ وہ بھوک ہڑتال پر ہے اور اس بارے میں جیل انتظامیہ کو پہلے ہی مطلع کرا چکا ہے۔ جیل میں تعینات افسران نے اسے منانے کی کوشش کی لیکن اس نے صاف طور پر منع کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔