يدی یورپا نے کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: سدا رامیا

کانگریس رہنما سدا رامیا نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی ہونے کے ناطے يدی یورپا نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور اس لئے انہیں عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میسور: کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سدا رامیا نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی بی ایس يدی یورپا نے پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں، سبھی نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی کو عہدے کی یقین دہانی کرا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

کانگریس رہنما سدا رامیا نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ يدی یورپا نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور اس لئے انہیں عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔


انہوں نے بی جے پی پر انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میسورو پولس نے جو ساڑیاں برآمد کی ہیں وہ ووٹروں کو دینے کے مقصد سے منگوائی گئیں تھی اور ضمنی انتخابات کے بعد بھگوا پارٹی کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا كيونکہ وہ اکثریت کے لئے ضروری آٹھ سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔

انہوں نے نااہل قرار دیئے گئے تمام اراکین اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین اسمبلی نے ریاست کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی قربان نہیں کیا ہے اور انہوں نے اپنے مفاد کے لئے یہ سب کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */