سری نگر کے 'شیتل ناتھ مندر' میں 31 سال بعد بسنت پنچمی کی پوجا

پوجا میں حصہ لینے والی ایک پنڈت خاتون نے بتایا کہ پچھلے تیس سالوں سے ہم نے یہ دن نہیں منایا تھا۔ ہم نے آج یہ تہوار اسی طرح منایا جس طرح 31 سال پہلے مناتے تھے۔

شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے کرالہ کھڈ علاقے میں واقع قدیم 'شیتل ناتھ مندر' میں منگل کو 31 سال بعد بسنت پنچمی کے موقع پر پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بسنت پنچمی وہ تہوار ہے جو ہندو اور کشمیری پنڈت موسم بہار کی آمد کی مناسب سے مناتے ہیں۔

شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی
شیتل ناتھ مندر، تصویر یو این آئی

'شیتل ناتھ مندر' میں بسنت پنچمی منانے کے لئے جموں سے آنے والے مہاجر کشمیری پنڈت اپندر ہنڈو نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'بسنت پنچمی کا آج ہمارا بہت بڑا تہوار ہے۔ 31 سال بعد ہم نے یہ تہوار اس مندر میں منایا ہے۔ یعنی پنڈتوں کی ہجرت کے بعد سے اس مندر میں یہ تہوار منانے کا سلسلہ بند تھا۔ ہمارے بزرگ لوگ یہ تہوار یہیں پر مناتے تھے'۔


اپندر ہنڈو نے تہوار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج شیتل ناتھ بھیرو جی کا دن ہے۔ اس کو بسنت پنچمی کہا جاتا ہے۔ سردیوں کے بعد آنے والے موسم کو بسنت پنچمی ریتو کہا جاتا ہے'۔ اپندر ہنڈو نے بتایا کہ ہم آنے والے دنوں میں بھی 'شیتل ناتھ مندر' میں ایسی ہی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے یہاں پر ایک بڑا ہون کرنے کا پروگرام بنا لیا تھا لیکن موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ ہم عنقریب یہاں پر ایک بڑا ہون منعقد کریں گے'۔ پوجا میں حصہ لینے والی ایک پنڈت خاتون نے بتایا کہ 'پچھلے تیس سالوں سے ہم نے یہ دن نہیں منایا تھا۔ ہم نے آج یہ تہوار اسی طرح منایا جس طرح 31 سال پہلے مناتے تھے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔