عالمی ادارہ صحت کو ملے نامعلوم ہیپاٹائٹس کے 170 معاملے

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 21 اپریل 2022 تک، ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے کے 11 ممالک اور ڈبلیو ایچ او امریکی خطے کے ایک ملک سے نامعلوم اصل کے شدید ہیپاٹائٹس کے کم از کم 170 معاملے سامنے آئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت، تصویر یو این آئی
عالمی ادارہ صحت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بچوں میں نامعلوم اصل کے ہیپاٹائٹس کے تقریباً 170 معاملوں کی اطلاع دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک موت اس سے پہلے ہی ہو چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز کہا ’’21 اپریل 2022 تک، ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے کے 11 ممالک اور ڈبلیو ایچ او امریکی خطے کے ایک ملک سے نامعلوم اصل کے شدید ہیپاٹائٹس کے کم از کم 170 معاملے سامنے آئے ہیں‘‘۔

زیادہ تر کیسز برطانیہ (114) میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں امریکہ، اسپین، اسرائیل، ڈنمارک، ہالینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔ ناروے اور فرانس میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رومانیہ اور بیلجیئم میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ’’ایک ماہ سے 16 سال کی عمر کے بچوں میں اس طرح کے معاملے درج ہو رہے ہیں۔ 17 بچوں کو لیور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ کم از کم ایک موت کی بھی اطلاع ملی ہے‘‘۔


ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان میں سے 20 کے قریب مریض کورونا وائرس سے بھی متاثر پائے گئے، جب کہ 19 مریض کووڈ 19 کے ساتھ ایڈینو وائرس سے متاثر تھے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ’’ شدید وائرل ہیپاٹائٹس کا سبب بننے والے عام وائرس (ہیپاٹائٹس وائرس اے، بی، سی، ڈی اور ای) ان میں سے کسی بھی معاملے میں نہیں پائے گئے ہیں۔ فی الحال دستیاب معلومات کی بنیاد پر وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے‘‘۔ تنظیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سفری پابندیاں ضروری نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */