کیا پہلگام حملہ کے بعد سیما حیدر کو بھی چھوڑنا ہوگا ہندوستان؟

حکومت ہند نے جو فیصلہ لیا ہے، اس کے مطابق ہندوستان میں مقیم سبھی پاکستانیوں کو (جو جائز ویزا لے کر مقیم ہیں) 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔ اس فیصلے کا اثر سیما حیدر پر بھی پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر اور سچن مینا</p></div>

سیما حیدر اور سچن مینا

user

قومی آواز بیورو

پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد حکومت ہند نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے سبھی پاکستانیوں کو ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت دے ڈالی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے نے نیپال کے راستے ہندوستان آئی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے لیے مشکلیں پیدا کر دی ہیں۔ ہندوستانی نوجوان سچن مینا سے شادی کرنے کے بعد سیما حیدر ہندوستان میں ہی بس گئی ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ پاکستانی باشندہ ہے۔ نتیجہ کار سوال اٹھنے لگا ہے کہ حکومت کے سارک ویزا رد کرنے کے فیصلہ کے بعد کیا سیما حیدر کو بھی 48 گھنٹے کے اندر ہندوستان چھوڑنا ہوگا؟

پاکستانی باشندہ سیما حیدر 2023 میں نیپال کے راستے غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ ہندوستانی باشندہ سچن مینا سے شادی کر کے وہ دہلی میں مقیم ہو گئی ہے۔ پب جی کھیلتے کھیلتے دونوں میں محبت ہوئی تھی، اور پھر اپنی محبت کو کامیاب بنانے کے مقصد سے وہ ہندوستان آ گئی۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پہلگام حملہ کے بعد حکومت ہند نے جو فیصلہ لیا ہے، اس نے سیما حیدر اور سچن مینا کی جدائی کا راستہ بھی ہموار کر دیا ہے۔ حالانکہ جیسے حالات بن رہے ہیں، سیما حیدر کو راحت بھی مل سکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس کے پاس کوئی ویزا نہیں ہے اور اس کا کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہے۔ ساتھ ہی سیما حیدر سے متعلق فیصلہ ریاستی حکومت لے سکتی ہے، اور وہ اس کے حق میں جا سکتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ سارک وزا رد کرنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر سیما حیدر کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ اس سرگرمی کے درمیان کچھ یوزرس یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ سیما حیدر کا مستقبل کیا ہوگا؟ سوربھ نامی ایک شخص نے پوچھا ہے کہ ’’حکومت ہند نے پاکستانی افسران کو اپنا سامان سمیٹ کر چلے جانے کو کہا ہے، تو کیا سیما حیدر کو بھی واپسی کا ٹکٹ نہیں بُک کر لینا چاہیے؟ یا پھر محبت ہی نئی سفارتی چھوٹ ہے؟‘‘ ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہ بھی سوال کر دیا کہ سیما حیدر تنہا پاکستان جائیں گی یا اپنے شوہر سچن کے ساتھ؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔