سرمائی اجلاس میں سبھی اراکین کو وافر مواقع دیں گے: اوم برلا

اوم برلا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لوک سبھا کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ تمام پارٹیاں ایوان کے منظم کام کاج میں تعاون کریں گی۔

اوم برلا، تصویر یو این آئی
اوم برلا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل یقین دلایا کہ وہ اراکین کو مفاد عامہ کے مسائل پر اپنے خیالات پیش کرنے کا مناسب موقع دیں گے۔ اوم برلا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’لوک سبھا کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ تمام پارٹیاں ایوان کے منظم کام کاج میں تعاون کریں گی۔ امید ہے کہ تمام ممبران اجتماعی سوچ کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میری یہ بھی کوشش رہے گی کہ ممبران کو اپنی رائے پیش کرنے کے وافر مواقع ملیں۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے 29 دسمبر تک 23 دن چلے گا، جس میں کل 17 اجلاس ہوں گے۔ کل لوک سبھا میں ایوان کے ڈپٹی لیڈر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں نے قیمتوں میں اضافہ، سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال، ہندوستان-چین سرحد سمیت مختلف مسائل پر حکومت کو گھیرنے کا اشارہ دیا۔ حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یقین دلایا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے اور بحث پارلیمانی طرز عمل، قواعد اور نظم و ضبط کے ساتھ ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔